Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

دو مَدَنی پھول

(۱) بِغیر اچّھی نیّت کے کسی بھی عملِ خیر کا ثواب نہیں ملتا۔ 
(۲)جتنی اچّھی نیّتیں زِیادہ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔ 
    (۱)ہر بارحمد و (۲)صلوٰۃ اور(۳)تعوُّذو(۴)تَسمِیّہ سے آغاز کروں گا۔(اسی صَفَحَہ پر اُوپر دی ہوئی دو عَرَبی عبارات پڑھ لینے سے چاروں نیّتوں پر عمل ہوجائے گا)(۵)رِضائے الٰہی عَزَّوَجَلَّ کیلئے اس کتاب کا اوّل تا آخِر مطالَعہ کروں گا۔ (۶) حتَّی الْوَسْعْ اِس کا باوُضُو اور (۷)قِبلہ رُو مُطالَعَہ کروں گا۔ (۸) قرآنی آیات اور (۹)اَحادیثِ مبارَکہ کی زِیارت کروں گا۔ (۱۰)جہاں جہاں ”اللہ”کا نام پاک آئے گا وہاں عَزَّوَجَلَّ اور(۱۱) جہاں جہاں ”سرکار”کا اِسْمِ مبارَک آئے گا وہاں صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم پَڑھوں گا۔ (۱۲)اس کتاب کا مطالعہ شروع کرنے سے پہلے اس کے مصنِّف کو ایصال ثواب کروں گا۔ (۱۳)اس روایت ”عِنْدَذِکْرِ الصَّالِحِیْنَ تَنَزَّلُ الرَّحْمَۃُ” یعنی نیک لوگوں کے ذِکر کے وقت رَحمت نازل ہوتی ہے۔” (حِلیۃُ الاولیاء،الحدیث:۱۰۷۵۰،ج۷،ص۳۳۵) پر عمل کرتے ہوئے اس کتاب میں دئيے گئے واقعات دوسروں کو سُنا کر ذکرِ صالحین کی بَرَکتیں لُوٹوں گا (۱۴)(اپنے ذاتی نسخے پر) عِندَالضَّرورت خاص خاص مقامات پر انڈر لائن کروں گا۔(۱۵)(اپنے ذاتی نسخے کے) ”یادداشت” والے صَفحَہ پر ضَروری نِکات لکھوں گا۔ (۱۶)دوسروں کویہ کتاب پڑھنے کی ترغیب دلاؤں گا۔(۱۷) اس حدیثِ پاک ”تَھَادَوْا تَحَابُّوْا”  ایک دوسرے کو تحفہ دو آپس میں محبت بڑھے گی ۔” (مؤطا امام مالک،الحدیث:۱۷۳۱،ج۲،ص۴۰۷)  پرعمل کی نیت سے(ایک یا حسبِ توفیق) یہ کتاب خرید کر دوسروں کو تحفۃً دوں گا۔ (۱۸)کتابت وغیرہ میں شَرْعی غلَطی ملی تو نا شرین کو تحریری طور پَر مُطَّلع کروں گا(ناشِرین وغیرہ کو کتا بوں کی اَغلاط صِرْف زبانی بتاناخاص مفید نہیں ہوتا)
 

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!