Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

غُصّہ برداشت کرنے کے فضائل

غُصّہ برداشت کرنے کے فضائل

ہمارے پیارے آقا ، مکی مدنی مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے بھی وقتاً فوقتاً غُصّے کو قابو میں رکھنے کی ترغیب و فضیلت بیان فرمائی ہے۔ چنانچہ ٭رسولِ کریم ، رؤفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا : بہادر وہ نہیں جو پہلوان ہو اور دوسرے کو پچھاڑ  دے بلکہ بہادر وہ ہے جو غُصّے کے وقت خود کو قابو میں رکھے۔ (1)٭اور ارشاد فرمایا : جو اپنے غُصّے کو روکے گا ، قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اپنا عذاب اس سے روک دے گا۔ (2) ٭اور ارشاد فرمایا : اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : جو اپنے غُصّے میں مجھے یاد رکھے گا میں اسے اپنے جلال کے وقت یاد کروں گا اور ہلاک ہونے والوں کے ساتھ اسے ہلاک نہ کروں گا۔ (3) ٭اور ارشاد فرمایا : اللہ تعالیٰ کی خُوشنودی کیلئے بندے نے غُصّے کا جو گھونٹ پیا ، اس سے بڑھ کر اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے نزدیک کوئی گھونٹ نہیں ۔ (4)
________________________________
1 –   بـخاری ،  کتاب الادب ،  باب الحذر من الغضب ،  ۴ / ۱۳۰ ، حدیث : ۶۱۱۴
2 –   شعب الایـمان ،   باب فی حسن الخلق ،  ۶ / ۳۱۵ ، حدیث : ۸۳۱۱
3 –   مسند الفردوس ، ۳ / ۱۶۹ ، حدیث : ۴۴۴۸
4 –   شعب الایـمان ، باب فی حسن الخلق ،  ۶ /  ۳۱۴ ، حدیث : ۸۳۰۷

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!