مسائل و فضائل
فقیر،غنی کے لئے طبیب،دھوبی،قاصداور نگہبان ہے:
فقیر،غنی کے لئے طبیب،دھوبی،قاصداور نگہبان ہے:
منقول ہے کہ فقیرغنی کے لئے طبیب،دھوبی، قاصداورنگہبان ہے۔ طبیب اس لئے کہ جب غنی بیمارہوتاہے تو فقیر پر صدقہ کرتاہے اورجب فقیراس کے لئے دعاکرتاہے تووہ مرض سے بری ہو جاتا ہے۔ دھوبی اس لئے کہ غنی جب فقیر پر صدقہ کرتا
ہے تو یہ اس کے لئے دعا کرتاہے تو غنی گناہوں سے پاک ہو جاتا ہے اور اس کا مال بھی صاف ہوجاتا ہے۔قاصد اس لئے کہ غنی جب فقیر پر اپنے مرحوم والدین یا اقرباء کی طرف سے صدقہ کر تاہے اور اس کا ثواب مردوں کو پہنچتاہے تو یوں فقیر اس کا قاصد بن جاتا ہے۔ نگہبان اس لئے کہ غنی جب صدقہ کرتاہے اور فقیراس کے لئے دعا کرتاہے تواُس کی دعاسے غنی کا مال محفوظ ہو جاتا ہے۔