Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
سامانِ بخشش Mufti Azam Hind Muhammad Mustafa Raza مفتی اعظم ھند محمد مصطفیٰ رضاشاعری

تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

سب سے اَعلیٰ عزت والے

غلبہ و قہر و طاقت والے

حرمت والے کرامت والے

تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

ظاہر باہر سیادَت والے

غالب قاہر رِیاست والے

قوت والے شہادَت والے

تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

نورِ علم و حکمت والے

نافذ جاری حکومت والے

رب کی اَعلیٰ خلافت والے

تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

آپ کا چاہا رب کا چاہا

رب کا چاہا آپ کا چاہا

رب سے ایسی چاہت والے

تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

تم ہو شہِ اَورَنگِ خلافت

تم ہو والیِ مُلک جلالت

تم ہو تاجِ رِفعت والے

تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

رب کے پیارے راج دُلارے

ہم ہیں تمہارے تم ہو ہمارے

اے دامانِ رحمت والے

تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

دھو دیں گنہ کے دَھبے کالے

اَبرِ کرم کے برسیں جھالے

گیسوؤں والے رحمت والے

تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

ڈگمگ ڈگمگ نیا ہالے

جیرا کانپے توئی سنبھالے

آہ دُوہائی رحمت والے

تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

بگڑی ناؤ کون سنبھالے

ہائے بھنور سے کون نکالے

ہاں ہاں زور و طاقت والے

تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

راجا پر جا آپ کے دوارے

سب ہیں بیٹھے جھولی پسارے

داتا پیارے دولت والے

تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

کھیون ہارے کھیون ہارے

بیاں پکڑے مورے پیارے

قوت والے ہمت والے

تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

اپنے پرائے آپ کے در سے

نعمتیں پائیں جھولیاں بھرکے

اللّٰہ  اللّٰہ  سخاوت   والے

تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

عرشِ عُلا پر رب نے بلایا

اپنا جلوۂ خاص دکھایا

خلوت والے جلوت والے

تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

تخت تمہارا عرش خدا کا

مُلکِ خدا ہے مُلک تمہارا

رب کی اعلیٰ خلافت والے

تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

دے دیئے تم کو اپنے خزانے

رَبِّ عزت رَبِّ عُلا نے

دونوں جہاں کی نعمت والے

تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

ایسی دولت پائی پھر بھی

مِسکینی ہی تم نے چاہی

مسکینوں پر رحمت والے

تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

آپ سے دولت پائے دنیا

آ پ کریں خود فاقہ پہ فاقہ

ایسی بخشش و دولت والے

تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

نعمتیں تم اَوروں کو کھلاؤ

خود کھاؤ تو جو کی کھاؤ

نانِ جویں پہ قناعت والے

تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

دولت دو عالم کو بانٹو

پیٹ پر اپنے پتھر باندھو

اللّٰہ   اللّٰہ   سخاوت   والے

تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

غیرو ں کو اپنوں سے زیادہ

بانٹی تم نے دولتِ دنیا

مَاشَاءَ  اللّٰہ  ہمت   والے

تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

ہم ہیں جتنے خاطی مخطی

آپ ہیں اس سے زائد مُعطِی

عفو و صفح و عنایت والے

تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

تم کو دیکھا حق کو دیکھا

آپ کی صورت اس کا جلوہ

اچھی اچھی صورت والے

تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

کتنے پردے ہیں چہرے پر

چہرہ پھر بھی مانندِ قمر

اے نورانی صورت والے

تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

صورتِ اَقدس سے حق ظاہر

کلمہ پڑھتے دیکھ کے کافر

اے حقانی صورت والے

تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

بوجہلِ لَعِیں کلمہ پڑھتا

دیکھا ہی نہیں اس نے شاہا

پردوں والی صورت والے

تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

خُلْق تمہارا خُلْق الٰہی

فیض تمہارا نامتناہی

اے پاکیزہ سیرت والے

تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

ایسی مقدس خوابِ راحت

آپ تو سوئیں جاگے قسمت

اے ربانی دعوت والے

تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

چشم سر نے حق کو دیکھا

دل نے حق کو حق ہی جانا

اے حقانی صورت والے

تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

مَازَاغَ بَصَرُکَ یَامَوْلٰی

مَاکَذَبَ قَلْبُکَ حِیْنَ رَاٰی

ایسی چشمِ بصیرت والے

تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

قولِ حق ہے قول تمہارا

اِنْ  ھُوَ  اِلَّا  وَحْیٌ  یُّوْحٰی

صدق و حق و اَمانت والے

تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

فعل تمہارا فعلِ خدا ہے

اس  کا  گواہ  اَللّٰہُ  رَمٰی  ہے

حق سے ایسی نسبت والے

تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

آپ کا ید ید ربِ واحد

فَوْقَ   اَیْدِ یْھِم   ہے   شاہد

اے ربانی بیعت والے

تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

دین حق کے ہادی رہبر

تم ہو حق کے نائبِ اَکبر

ناسخِ اَدیاں شریعت والے

تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

حلت و حرمت آپ کے منہ سے

ایسے ہی ہے جیسے حق کے

حلت والے حرمت والے

تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

آپ کا سایہ کیسے ہوتا

آپ ہیں نورِ حق کا سایا

ظِلِّ رحمت طَلعَت والے

تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

آپ کا دم ہے فرش کی نزہت

اور قدم ہے عرش کی زینت

حسن و جمال و لطافت والے

تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

تم ہو نورِ چشم خلت

تم ہو سروَر قلب صفوت

تم ہو وَجد کی فرحت والے

تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

اے شاہد حق شاہد امت

کافر پر تم رب کی حجت

تم مومن کی نصرت والے

تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

سنت رب عزت تم ہو

زیب و زین جنت تم ہو

اَمن و امانِ امت والے

تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

خواب میں جلوہ اپنا دکھاؤ

نوریؔ کو تم نوری بناؤ

اے چمکیلی رنگت والے

تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!