Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

قرض ادا ہونے کی دعاء

   مشہور صحابی حضرت ابو سعید خدری رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کا بیان ہے کہ حضورسیدعالم صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم 
ایک دن مسجد میں تشریف لے گئے تو آپ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے وہاں حضرت ابو امامہ انصاری رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کو دیکھا آپ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اے ابو امامہ!رضی اللہ تعالیٰ عنہ تم اس وقت میں جب کہ نماز کا وقت نہیں ہے مسجد میں کیوں اور کیسے بیٹھے ہوئے ہو، حضرت ابو امامہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا کہ یا رسول اﷲ! (عزوجل وصلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم) میں بہت سے افکار اور قرضوں کے بار سے زیر بار ہو رہا ہوں۔ ارشاد فرمایا کہ کیا میں تم کو ایک ایسا کلام نہ تعلیم کروں کہ جب تم اس کو پڑھو تو اﷲ تعالیٰ تمہاری فکر کو دفع فرما دے اور تمہارے قرض کو ادا کر دے؟ حضرت ابو امامہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا کہ کیوں نہیں! یا رسول اﷲ! (عزوجل وصلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم) ضرور مجھے ارشاد فرمائیے ۔تو آپ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تم روزانہ صبح و شام کو یہ دعا پڑھ لیا کرو۔(ابو داود جلد۱ ص۲۲۴)
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْھَمِّ وَالْحُزْنِ وَاَعُوْذُبِکَ مِنَ الْعَجْزِ وَالْکَسْلِ وَاَعُوْذُبِکَ مِنَ الْجُبْنِ وَالْبُخْلِ وَاَعُوْذُبِکَ مِنْ غَلَبَۃِ الدَّیْنِ وَقَہْرِ الرِّجَالِ
حضرت ابو امامہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے اس دعا کو پڑھا تو میری فکر جاتی رہی اور خداوند تعالیٰ نے میرے قرض کو بھی ادا فرما دیا۔

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!