Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
سامانِ بخشش Mufti Azam Hind Muhammad Mustafa Raza مفتی اعظم ھند محمد مصطفیٰ رضاشاعری

شاہِ والا مجھے طیبہ بلالو طیبہ بلالو مجھے طیبہ بلالو

شاہِ والا مجھے طیبہ بلالو

طیبہ بلالو مجھے طیبہ بلالو

ڈیوڑھی کا اپنی کتا بنالو

قدموں سے اپنے مجھ کو لگالو

صدقے میں صدقے میں صدقے بلالو

فرقت کے مارے کو پیارے جلالو

پیارے جلالو مجھے پیارے جلالو

مولیٰ جلالو مجھے آقا جلالو

دنیا کے جھگڑوں سے یکسر چھڑا کر

غیروں کی اُلفت کو دِل سے مٹا کر

شاہِ والا مجھے اپنا بنالو

اپنا بنالو مجھے اپنا بنالو

نیکوں کے صدقے میں ہم سے بدوں کو

زار و نزار و مصیبت زَدوں کو

مولیٰ نبھالو مرے مولیٰ نبھالو

ہاں ہاں نبھالو مرے مولیٰ نبھالو

ہوتے ہو تم کیوں مایوس و مضطر

کس واسطے ہو حیران و شَشدَر

دکھ درد والو سنو دکھ درد والو

طیبہ سے ہر ایک اپنی دوا لو

دارُالشفائے طیبہ میں آؤ

جو مانگو فوراً منہ مانگی پاؤ

اَندوہ و غم سب اپنے مٹالو

رَنج و اَلم سب دل سے نکالو

آنکھوں میں آؤ دِل میں سماؤ

پردہ اُٹھاؤ جلوہ دکھاؤ

حسرت زَدہ کی پیارے دُعا لو

حسرت نکالو مری حسرت نکالو

بادِ مخالف تیز آرہی ہے

کشتی ہماری چکرا رہی ہے

منجدھار میں ہے مولیٰ بچالو

پیارے بچالو مجھے شاہا بچالو

ڈولت ہے نیا موری بھنور میں

مولیٰ تراؤ ایکے نجر میں

موری َکھبریا مورے پیا لو

مو کو بچالو پیا مو کو بچالو

تائب ہوں نجدی آئب ہوں نجدی

اور یہ نہ ہو تو خائب ہوں نجدی

غائب ہوں نجدی مولیٰ نکالو

جلدی نکالو انہیں جلدی نکالو

یہ نوریؔ مُضطَر تیرا ثناگر

اور اس کا گھر بھر ہو حاضرِ دَر

اپنے گداگر کو دَر پر بلالو

اَمن و اَماں سے ہمیں سروَر بلالو

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!