Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

موبائل استعمال کرنے کی احتیاط

موبائل استعمال کرنے کی احتیاط 

شوہر کو چاہئے کہ وہ دفتر کی پریشانیاں موبائل فون کے ساتھ گھر لے کر نہ آیا کرے نیز گھر پر موبائل فون کے ذریعے لوگوں سے باتوں میں یا سوشل مِیڈیا کے استعمال میں اس قدر مصروف نہ ہوجائے کہ بیوی بچّوں کو وقت ہی نہ دے پائےاور اسلامی بہنوں کو خاص طور پر اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ شوہر کی موجودَگی میں اگر ان کے موبائل فون پر جانے پہچانے نمبر سے  کسی سہیلی یا محرم رشتے دار کی کال آئے تو شوہر کے سامنے ہی بات کرلیا کریں ، شوہر کے پاس سے اٹھ کر چلے جانےاور بات کرنے کیلئے تنہائی اختیار  کرنے کا معمول نہ بنائیں کیونکہ اگر شوہر شکی مِزاج ہوا تو اس کے دل میں طرح طرح کے وَسَاوِس و خیالات آسکتے ہیں کہ نجانے کس سے بات کر رہی ہے یا کونسی بات ہے جو میرے سامنے نہیں کی جاسکتی وغیرہ وغیرہ۔ یوں بیوی کی شخصیت اس کی نظروں میں مشکوک ہوسکتی ہے ، یونہی اگر کسی نامعلوم نمبر سے فون آیا کرے تو خود بات کرنے کے بجائے شوہر یا گھر کے کسی مرد سے بات کروا دیا کریں اور گھر میں کوئی مرد موجود نہ ہو تو مجبوراً اگرچہ کال ریسیو(Receiv) کرلیں کہ کیا خبر کوئی ہنگامی (Emergency) کال ہومگر انجان یا غیر مَحْرَم شخص سے ضروری بات کرتے ہوئے لہجہ کَرَخْت اور اندازِ گفتگو روکھا ہی ہونا چاہئے نیز جیسے ہی یہ محسوس ہو کہ کال کرنے والے نے بے مقصد کال کی ہے تو فضول  سوال و جواب کا تبادلہ جاری رکھنے کے بجائے رابطہ منقطع کر دیجئے ، اسی طرح میسج (Message)یا مِس کال (Missed Call)آئے تو جب تک سامنے والا اپنی شناخت نہ کروادے جوابی میسج (Reply SMS)یا کال (Call Back) نہ کریں بلکہ بذریعہ میسج یہ پوچھنے کی زحمت بھی نہ کریں کہ کون ہے؟کیونکہ بعض آوارہ اور اوباش قسم کے لوگ اس کھوج میں ہوتے ہیں کہ یہ موبائل نمبر صِنْفِ نازک کا ہے یا نہیں ، اگر پتا چل جائے کہ صِنْفِ نازک ہی کا ہے تو فون اور میسیجز(Messages) کے ذریعے رابطہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں ، ایسی صورت میں بیوی کو چاہئے کہ وہ اپنے شوہر کو بھی اُس نامعلوم نمبر سے کال ، مس کال یا میسج آنے کے بارے میں آگاہ کردے تاکہ نہ بتانے اور شوہر کو خود ہی معلوم ہو جانے کی صورت میں شکوک و شبہات کی  گنجائش نہ رہے اور کوئی ناخُوشگوار واقعہ پیش نہ آئے ، بہرحال ہر اسلامی بھائی اور اسلامی بہن کوچاہئے کہ اپنی اور اپنے گھر والوں کی عزّت کی فکر کرے اور اپنے گھر کو برباد ہونے سے بچانے کیلئے ان تمام مدنی پھولوں پر عمل کرے۔ 
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!
صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!