Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

فتاوی اعلی حضرت پیر سید مقبول احمد شاہ قادری

بسم الرحمن الرحیم

الصلوۃ والسلام علیک یارسول اللہ
سوال:کوئی اہل حدیث مسلم مسجدمیں داخل ہوجائے مسجدناپاک ہونے اور اس کے دھلوانے پرچاراماموں میں کسی ایک امام کا قول پیش کریں۔ الجواب:کئی صدیاں گزرگئےجن کو یہ لقب اہل حدیث واہل قرآن تھے اس دنیاسے اٹھ گئے۔اس وقت ان بدعتیوں نے عام بے علموں کودھوکہ دینے کے لئے کسی نے اپنے آپ کو اہل قرآن نام رکھا کسی نےا ہل حدیث ۔اس وقت یہ سب نئے فرقے بدعتی ہیں۔چنانچہ امام طحاوی نے حاشیہ درالمختار میں لکھاہے ۔وھذہ الفرقت الناجیت قداجتمھت الیوم فی المذاھب الاربعۃ وھم حنفیون والمٰلکیون والشافیعون والحنبلیون ومن کان خارجاً من ھذہ الاربعۃ فی ھٰذہ الزمان فھواہل البدعت والنار۔ (یہ جنت میں جانے والی جماعت آج کے دن مجتمع ہوچکی ۔ان چار مذہبوں میں وہ حنفی ہیں مالکی ہیں شافعی ہیں اورحنبلی ہیں۔جوخارج ہوگا ان چارمذہبوں سے اس زمانے میں ۔وہ جہنمی اوربدعتی ہے) حضرت نبی کریم ﷺ کاارشادہے بدعتی دوزخیوں کے کتے ہیں۔ کتے کومسجد سے نکالنا ہرمسلمان کاکام ہے۔گراس کے پیروں میں تری ہویااس کا لعاب وہاں گرجائے ۔اس کونکالنااورمسجدکودھونا ضروری ہے۔یہ بدعتی اس کتے سے بدرجہابدترہیں۔کیونکہ کتاجہنم میں نہیں جائے گا۔یہ بدعتی دوزخیوں کے ساتھ دوزخ میں کتے بن کر رہیں گے۔ ان کی نجاست ان کتوں سے بدرجہابڑھ کرہے۔ سگ بدریائے ہفت گانہ بشوے چونکہ ترشدپلیدترباشد ان چاروں مذہبوںپراجماع امت ہوچکی ہے۔حضرت نبی کریمﷺ نے فرمایا۔میری امت جمع نہ ہوگی کسی گمراہی کی بات پر جس چیز پرامت جمع ہوجائے وہ ہدایت ورشدہے۔ اس کے خلاف ضلالت وگمراہی ہےانہیں چارمذہبوں کے اوپرچلنے والوں کواللہ نے سبیل المؤمنین نام رکھاہے۔جوکوئی چارمذہب سبیل المؤمنین سے روگردانی کرے گا۔اللہ تعالیٰ اس کوجہنم میں داخل کرے گا۔ آپ قرآن وحدیث سے ثابت کریں کہ بدعتی دوزخ کے کتے مسجد کے اندرآنے کی اجازت ہے۔ سوال: نبی کریمﷺکے وصال کے بعد سے ایک سوسال تک زمانہ خیرالقرون میں جوصحابہ وتابعین وتبع تابعین گزرے ہیں۔ وہ کس امام کے مقلدتھے۔یالامذہب تھے اگرمقلدتھے توکس امام کے؟ اگرغیرمقلدتھے توآپ ان کومسلمان مانتے ہیں یانہیں؟؟؟ جواب: وہ لوگ جو درجۂ اجتہاد کونہ پہنچے تھےمقلدتھے۔کیوںکہ اللہ پاک اوراس کے رسولﷺ نے تقلیدمجتہدین کرنے کاحکم دیاہے اور تقلیدنبی کریمﷺ کے حیات میں جاری تھی،چنانچہ آپ نے حضرت معاذرضی اللہ عنہ کویمن کامعلم اورامیربناکربھیجا۔جومسئلہ یمن والوں کو دریافت کرتے تھے۔اوراس پرعمل کرتے تھے۔اہل یمن اس مسئلہ کی دلیل دریافت کرتے تھے نہ حضرت معاذرضی اللہ عنہ ان کودلیل بیان کرتے تھے۔یہی تقلیدشخصی بھی ہےاسی کوتم کفروشرک بھی کہتے ہیں۔ العیاذباللہ حضورنبی کریمﷺ کوبھی کافرومشرک کہتے ہو۔؟؟؟؟ کیوںکہ حضرت نبی کریمﷺنے حضرت معاذ ؄ کویمن کے لوگوں کے تقلید کے لئے بھیجاہے۔حضرت معاذ ؄مقلَد( بفتح لام)یمن کے لوگ مقلِد(بکسرلام)ہوئےجوکوئی کسی کفر پرراضی رہے۔وہ بھی کافرہوتاہے۔حضرت معاذ کامذہب مدون نہیں ہواتھا اس لئے ان کے طرف لوگوں کونسبت نہیں تقلیدشخصی کے لئے مذہب کا مدون ہوناضروری ہے سوسال سے پہلے کسی مذہب کی تدوین نہیں ہوئی تھی۔اس لئے لوگ کسی خاص مجتہد کی طرف منسوب نہیں تھے۔مگرمقلد ضرورتھے۔آپ کومعلوم ہی نہیں کہ خیرالقرون کس کوکہتے ہیں آپ نے خیرالقرون کوسوسال کے اندرہی کو منحصرکردیا۔آپ کوچاروں اماموں کی پیدائش ،تاریخ بھی معلوم نہیں۔ورنہ آپ سوسال سے پہلے لوگ کس امام کے مقلد تھے ہرگزدریافت نہ کرتے۔ امام اعظم ؄ تابعین میں سے ہیں۔ تبع تابعین کے زمانہ میں چاروں مذہب مدون ہوچکے تھے۔مسلمان ان چاروں مذہبوں میں منقسم ہوچکے تھے جوباقی تھے۔وہ بھی کسی امام کے طرف منسوب تھے چندروزکے بعد باقی سب انہیں چارمذہبوں میں منضم ہوگئے۔ اس پر بارہ سو سے زائد برس گزرگئے۔پھرنجدسے شیطان کاسینگ نکلا ۔ اصلاح ہوچکنے کے بعد اس نے مسلمانوں میں فسادقائم کیا۔مسلمانوں پ

رجہاد کاحکم جاری کیا۔مسلمانوں کے جان ومال کولوٹنا قتل کرنامباح سمجھا چارمذہب والوں کومشرک کہا۔اسی قرن شیطان کے مقلد وپیرواس زمانے کے اہل حدیث ہیں۔ تمہارے سوالات کے جوابات صدہاوقت علمادے چکے ہیں مگرتمہاری عادت ہے وہی سوالات باربار دہراتے ہو۔ تمام علما ،تمام فقہا ،تمام محدثین،تمام پیشوائے طریقت وحقیقت ومعرفت انہیں چار مذہبوں کے متبع اورمقلدتھے۔تم عوام کودھوکے دے کران پیشوائے دین سے بدظن کراتے ہو۔تم اپنی عاقبت بگاڑتے ہو۔ یہ مذاہب اربعہ ہمیشہ تاقیام قیامت اللہ پاک کے فضل وکرم سے قائم ودائم رہیں گے۔ ہمہ شیرانِ جہاں بستۂ ایں سلسلہ اند و آں سگ کیست کہ بگلد ایں سلسلہ را مہ نور می فشاند سگ عوعومی کند آپ قرآن وحدیث سے ثابت کریں کہ صحابہ تابعین وتبع تابعین کےزمانے میں فلاں آدمی غیرمقلدتھایارسول اللہ ﷺ اہل حدیث کہلاتے تھے یاصحابہ کرام ۔ کیا اس وقت اہل حدیث کہلانے والے بدعتی ہیں یانہیں ۔اگر ہے توتصدیق کرو۔اورامید ہے کہ آپ بھی ان کو بدعتی ہی کہیں گے۔ آپ کا یہ قانون ہے۔جوکام حضرت رسول اللہ ﷺنہ کیا نہ حکم دیا۔وہ بدعت شنیع ہے ۔اس آپ کے قاعدے کی رو سے اس وقت کے تمام اہل حدیث کہلانے والے بدعتی ہیں۔ سوال: امام اعظم ؄کی کوئی تصنیف بتلادیں کہ جس میں انہوں نے خود اپنےقلم سے اپنے مذہب کانام حنفی تجویزکیاہو۔ اوراپنی تقلیدکاحکم دیاہو جواب: العیاذباللہ!امام اعظم ؄نہ خدا تھے نہ رسولﷺ، جس نے ان کوخدایارسول سمجھاتواسلام سے خارج ہے۔ کیونکہ اپنی پیروی ،اتبع کرانے کاحکم دینا یہ اللہ تعالیٰ کی شان ہے یا اس کے رسولﷺ کی۔ حضرت امام اعظم ؄حضرت رسول اللہ ﷺکے امتی اوربرگزیدہ مجتہدہیں۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ اوراس کے رسولﷺکے کلام کوسمجھا اوردوسروں کوسمجھایا،۔ پہلے آپ بتلادیں کہ حضرت نب
ی کریمﷺنے اپنے دست مبارک سے جوقرآن لکھاے
وہ کونساہے؟؟یاوہ حدیث بتلاؤجوحضرت ابوبکر صدیق یاحضرت عمر
فاروق،یاحضرت عثمان غنی، یاحضرت علی؇ نے لکھاہو۔
اگر اس کوثابت نہ کریں اورہرگزنہ کرسکیں گے۔کیاپھرآپ کوقرآن مجید پرایمان ہے یانہیں؟ اورحدیث کی کتابوں پرخاص کربخاری شریف اور باقی پانچ پرایمان ہے یانہیں۔آپ لوگوں نے جمعہ کی دوسری اذاں کویہ سمجھ
کرکہ یہ بدعت عثمانی ؄ہے اس کوچھوڑدیا ۔یہ قرآن مجیدموجودشکل پرہے یہ بھی تومصحف عثمانی ہےاس کوکیوں قبول کیا؟آپ کولازم ہے کہ وہ اس صورت وشکل پرقرآن مجید پیش کرے جس صورت وشکل پرقرآن مجیدپیش کرے۔جس صورت وشکل پرعہدِ رسالت میں موجود تھااورامام بخاری ؄کی بدعت کیوں قبول کیا؟؟؟؟ امام اعظم ؄کوئی منشی نہ تھے وہ مجتہدتھے۔وہ قرآن و حدیث سے مسائل شرعی استنباط کرتے تھے۔آپ کے شاگرد نقل کرتے تھے۔چنانچہ محررمذہب حضرت امام محمد ؄ہیں۔جنہوں نے ظاہرالروایت یعنی چھ کتابوں کوکہتے ہیں۔حضرت امام اعظم ؄سے بلاواسطہ لکھے ہیں۔ یہ مسائ جوحنفی مذہب میں معمول بہاہیں۔ وہ سب امام اعظم ؄ سے بطورتواترہمارے تک پہنچے ہیں۔ جن کے واسطے سینکڑوں کتابیں موجودہیں۔گرچہ
تواترکے لئے کتابوں کی ضرورت نہیں ۔آپ قرآن وحدیث سے ثابت کیجئے جس پیشوائے دین نے کوئی کتاب نہیں لکھی۔اس کے مسائل شرعی اوراس کے فتوے قابلِ عمل نہیں؟

مقبولی فتاوے
تنظیمِ الرشادہانگل شریف کی جانب سے
بہت جلد اعلیٰ حضرت کے تمام فتاوے عوام الناس کے مفاد کے لئے خدا ورسول کی رضا کے لئے یونی کوڈ میں اپلوڈ کئے جائیں گے

محترم دوستو
ہمیں ا امیدرہے گی کہ آپ ہماراہرممکن تعاون فرمائیں گے۔
دوبارہ ضرورتشریف لائیے
والسلام
دعاؤں میں یاد رکھئے گا۔
جزاک اللہ خیر
صدرواراکین تنظیم الرشادہاگل شریف

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!