Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
ذَوقِ نَعت ۱۳۲۶ھ برادرِ اعلیٰ حضرت شہنشاہِ سخن مولانا حسن رضا خانشاعری

نہ مایوس ہو میرے دُکھ دَرد والے

نہ مایوس ہو میرے دُکھ دَرد والے
درِ شہ پہ آ ہر مرض کی دَوا لے

جو بیمارِ غم لے رہا ہو سنبھالے
وہ چاہے تو دَم بھر میں اس کو سنبھالے

نہ کر اس طرح اے دِلِ زار نالے
وہ ہیں سب کی فریاد کے سننے والے

کوئی دَم میں اب ڈوبتا ہے سفینہ
خدارا خبر میری اے ناخدا لے

سفر کر خیالِ رُخِ شہ میں اے جاں
مسافر نکل جا اُجالے اُجالے

تہی دست و سودائے بازارِ محشر
مری لاج رکھ لے مرے تاج والے

زہے شوکت آستانِ ُمعلی
یہاں سر جھکاتے ہیں سب تاج والے

سوا تیرے اے ناخدائے غریباں
وہ ہے کون جو ڈُوبتوں کو نکالے

یہی عرض کرتے ہیں شیرانِ عالم
کہ تو اپنے کتوں کا کتا بنالے

جسے اپنی مشکل ہو آسان کرنی
فقیرانِ طیبہ سے آکر دعا لے

خدا کا کرم دستگیری کو آئے
تیرا نام لے لیں اگر گرنے والے

دَرِ شہ پر اے دِل مرادیں ملیں گی
یہاں بیٹھ کر ہاتھ سب سے اُٹھالے

گھرا ہوں میں عصیاں کی تاریکیوں میں
خبر میری اے میرے بدرالدجیٰ لے

فقیروں کو ملتا ہے بے مانگے سب کچھ
یہاں جانتے ہی نہیں ٹالے بالے

لگائے ہیں پیوند کپڑوں میں اپنے
اُڑھائے فقیروں کو تم نے دوشالے

مٹا کفر کو دِین چمکا دے اپنا
بنیں مسجدیں ٹوٹ جائیں شوالے
جو پیشِ َصنم سر جھکاتے تھے اپنے
بنے تیری رحمت سے اللّٰہ والے

نگاہے زِ چشمِ کرم بر َحسنؔ ُکن
َ بکویَت رَسیدست آشفتہ حالے
قبلہ رُخ بیٹھنے سے بینائی تیز ہوتی ہے
حضرت سیدناامام شافعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی فرماتے ہیں : چارچیزیں آنکھوں کی (بینائی کی )تقویت کا باعث ہیں : (1)قبلہ رُخ بیٹھنا(2)سوتے وقت سرمہ لگانا(3)سبزے کی طرف نظر کرنا اور(4)لباس کو پاک وصاف رکھنا ۔
(احیاء العلوم، ۲ / ۲۷، دارصاد ر بیروت)

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!