Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
سامانِ بخشش Mufti Azam Hind Muhammad Mustafa Raza مفتی اعظم ھند محمد مصطفیٰ رضاشاعری

کھلا میرے دل کی کلی غوث اعظم

کھلا میرے دِل کی کلی غوثِ اعظم
مٹا قلب کی بے کلی غوثِ اعظم
مرے چاند میں صدقے آجا اِدھر بھی
چمک اُٹھے دِل کی گلی غوثِ اعظم
ترے رب نے مالک کیا تیرے جد کو
ترے گھر سے دنیا پلی غوثِ اعظم
وہ ہے کون ایسا نہیں جس نے پایا
ترے دَر پہ دنیا ڈَھلی غوثِ اعظم
کہا جس نے یَا غَوْث اَغِثْنِیْتو دَم میں
ہر آئی مصیبت ٹلی غوثِ اعظم
نہیں کوئی بھی ایسا فریادی آقا
خبر جس کی تم نے نہ لی غوثِ اعظم

مری روزی مجھ کو عطا کردے آقا
ترے دَر سے دناے نے لی غوثِ اعظم
نہ مانگوں مںن تم سے تو پھر کس سے مانگوں
کہںم اَور بھی ہے چلی غوثِ اعظم
صدا گر یہاں مںت نہ دُوں تو کہاں دُوں
کوئی اور بھی ہے گلی غوثِ اعظم
جو قسمت ہو مرہی بری اچھی کردے
جو عادت ہو بد کر بھلی غوثِ اعظم
ترا مرتبہ اعلیٰ کونں ہو نہ مولیٰ
تو ہے ابن مولیٰ علی غوثِ اعظم
قدم گردنِ اولاٰ پر ہے تریا
ہے تو رب کا اَیسا وَلی غوثِ اعظم
جو ڈوبی تھی کشتی وہ دَم مںم نکالی
تجھے اییٰ قدرت ملی غوثِ اعظم

ہمارا بھی بڑیا لگا دو کنارے
تمہںا ناخدائی ملی غوثِ اعظم
تباہی سے ناؤ ہماری بچادو
ہوائے مخالف چلی غوثِ اعظم
تجھے ترخے جد سے انہںو تر ے رب سے
ہے علمِ خفی و جلی غوثِ اعظم
مرا حال تجھ پر ہے ظاہر کہ پتلی
تری لوح سے جا ملی غوثِ اعظم
خدا ہی کے جلوے نظر آئے جب بھی
تری چشم حق بںظ کھلی غوثِ اعظم
فدا تم پہ ہو جائے نوریؔٔ مضطر
یہ ہے اس کی خواہش دِلی غوثِ اعظم

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!