ناتا (تعلق ، رشتہ داری) توڑنا حرام ہے
♥︎💛حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا ! کہ جس شخص کو بھلا لگے کہ اس کی روزی بڑھے اور اس کی عمر دراز ہو تو اپنے ناتے کو ملاوے۔(صحیح مسلم ،6523)
🌸امّ المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا! ناتا عرش سے لٹکا ہوا ہے کہتا ہے جو مجھ کو ملائے اللہ تعالی اس کو اپنے سے ملادے گا، اور جو مجھ کو کاٹے اللہ عزوجل اس کو اپنے سے کاٹے گا۔(صحیح مسلم ،حدیث نمبر6519)
🌹🍃♡︎حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایک شخص نے عرض کی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میرے کچھ ناتے(رشتہ دار) والے ہیں میں ان سے احسان کرتا ہوں اور وہ برائی کرتے ہیں، میں ناتا (تعلق)ملاتا ہوں وہ توڑتے ہیں، میں بردباری کرتا ہوں اور وہ جہالت کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا! اگر تو حقیقت میں ایسا ہی کرتا ہے تو ان کے منہ پر جلتی راکھ ڈالتا ہے اور ہمیشہ خدا کی طرف سے تیرے ساتھ ایک فرشتہ رہے گا جو تم کو ان پر غالب رکھے گا جب تک تو اس حالت پر رہے گا۔(صحیح مسلم ، 6525/1)💜