آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا علمی مقام:
آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا علمی مقام:
حضرت سیِّدُنا امامِ اعظم ابوحنیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا اُخروی اور دینی معاملات کا علم اورآپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی معرفتِ الٰہی عَزَّوَجَلَّ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے شدید خوف ِ الٰہی عَزَّوَجَلَّ اور دُنیا سے بے رغبتی پر دلالت کرتی ہے۔
حضرت سیِّدُنا ابن جریج رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے لوگو ں سے فرمایا: ”میں نے تمہارے اس کوفی امام نعمان بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بارے میں سنا ہے کہ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ خوفِ الٰہی عَزَّوَجَلَّ کے پیکر ہیں۔”
(تاریخ بغداد،الرقم۷۲۹۷،ج۱۳،ص۳۵۵)
حضرت سیِّدُناشریک رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں: ” حضرت سیِّدُناامام اعظم ابوحنیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بہت زیادہ خاموش اور ہمیشہ مُتَفَکِّررہتے اور لوگوں سے بہت کم بات کرتے ۔”
(التذکرۃ الحمدونیۃ،باب اول،فصل رابع فی أخبار تابعین وسائر طبقات الصالحین رضی اللہ عنہم۔۔۔۔۔۔الخ ،ج۱،ص۵۴)
یہ اس بات کی واضح علامت ہے کہ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ باطنی علم رکھتے اور اہم دینی مقاصد میں مصروف رہتے تھے اور جسے خاموشی اور زہد دیاگیا اُسے سارا علم عطا کردیا گیا۔