Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islamمضامینمقبولیات

اختلاف امتی رحمتٔ

اعلی حضرت سیدمقبول احمدشاہ قادری علیہ الرحمہ

یعنی میری امت کا اختلاف باعث رحمت الٰہی ہے۔
اختلاف امتی سے مراد ،’’ اختلاف مجتہدین ہے، اس لئے کہ اس اختلاف سے بہت سے مشکل مسائل حل ہوگئے ، بہت سی دقیق باتیں جن کو کم فہم ، کم علم سمجھنے سے عاجز تھے، ان کے لئے آسان کردیا ، مجتہدین نے قرآن وسنت میں امعان نظر کر کے بال کی کھال نکالی ، قواعد مقرر کئے ، اور ان پر جزویات متفرع کئے ، وہ خلائق کے حوادث کے باوجود اس کے اختلاف  مواقع کے بعینہٖ لکھ دیئے یا جو ان حوادث پر دلالت کرتے تھے بلکہ فقہ ان امور میں تکلم کیا ، جو بھی واقع نہیں ہوتے اس تصور سے کہ مبادا اگر ایسا موقع ہوتو مسلمان حیران نہ ہوں اور جو جزوی منصوص نہیں وہ نادر اور کمیاب ہے اور گاہے منصوص بھی ہوتا ہے، لیکن ناظر اس کے محل سے قاصر ہے ، فہم کا قصور ہے ، ہرامرفقہ میں مذکور خواہ بمفہوم ہو یا منطوق۔ ( طحطاوی )۔

اگر اہل اسلام انصاف کریں تو حضرات مجتہد عظام اور فقہاء کرام کے احسان کی شکر گذاری سے اپنے آپ کو عاجز جانیں۔
اللھم فارحم المجتھدین و فقھاء الدین وجزاھم عنا خیرالجزاء یا ارحم الراحمین ۔

ہمارے امام کا اسم مبارک یہ ہے، نعمان بن ثابت ، لقب امام اعظم ، کنیت ابو حنیفہ ( سب باطل کو چھوڑ کر حق کی طرف جانا اس کو حنیف کہتے ہیں ) اہل عرب کی عادت ہے ، جو چیز کسی سے زیادہ صادر ہوجائے تو اس کی اس کی کنیت بنادیتے ہیں ، گویا کہ وہ چیز اس سے پیدا ہوئی ، اور یہ شخص اس کا باپ ٹھہرا ، حضرت امام اعظم رضی اللہ عنہ باطل کو مٹانے والے ، برباد کرنے والے ، ہمیشہ حق کے تابع ، حق کے پیرو حق پر چلنے والے تھے، گویا کہ حق امام اعظم رضی اللہ عنہ سے پیدا ہوا اور حضرت امام اعظم رضی اللہ عنہ حق کے باپ ہوئے اس لئے امام اعظم رضی اللہ عنہ کی کنیت ابو حنیفہ ہوئی۔

تا، اسم وحدت اور یکتائی کا ہے ، مسند خوارزمی میں سیف الائمہ سے منقول ہے کہ یہ بات مشہور ہے،چارہزار استادوں کی علماء تابعین سے شاگردگی کی ، اور علم فقہ حاصل کیا ، لیکن اپنے علم پر  اپنی زبان سے فتویٰ نہیں دیا ، یہاں تک کہ انہوں نے اجازت دی ، کوفہ کی جامع مسجد میں مجلس کے اندر بیٹھے اور ہزار شاگرد امام کے جمع ہوئے ان میں سے بزرگ تر اور فاضل تر چالیس شاگرد تھے جو رتبہ اجتہاد کو پہنچے تھے ان کو اپنا مقرب کیا اور کہا کہ تم میرے رازداں اور غمگسار ہو، میں نے اس فقہ کے گھوڑے کو تمہارے واسطے تیار کردیا لگام دے کر زین کس کر تم میری مدد کرو اس واسطے کہ لوگوں مجھ کو جہنم کا پل بنایا ہے، غیر لوگ پار ہوتے ہیں اور بوجھ میری پیٹھ پر پڑے ،یعنی لوگ تقلید کے سبب سے نجات پائیں گے، مواخذہ مجھ سے ہوگا اگر عرق ریزی اور اجتہاد میں کچھ تساہل ہوگا، امام کو عادت تھی کہ جب کوئی واقعہ پیش آتا تو مجتہد شاگردوں سے مشورہ اور مناظرہ اور گفتگو کرتے اور ان سے پوچھتے اور جو احادیث اور آثار شاگردوں کے پاس تھے ان کو سننے اور جو آپ کو معلوم تھے ان کو فرماتے، اور مجتہد شاگرد امام کے ساتھ مہینہ مہینہ بھر بلکہ زیادہ دو بدل اور مناظرہ کرتے ، یہاں تک کہ آخر کو ایک بات ٹھہر جاتی ، اس کو

محقق امام ابو یوسف رضی اللہ عنہ ثابت کرتے، یعنی لکھ دیتے ، یہاں تک کہ تمام اصول فقہ کو اسی طرح شورہ کرکے ثابت کیا ، امام اعظم رضی اللہ عنہ اور اماموں کی طرح ہذات خود منفرد نہیں ہوئے انتہا روایت ، ( خوارزمی )

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!