اللہ عَزَّوَجَلَّ کا ولی قبر سے غائب ہو گیا:
اللہ عَزَّوَجَلَّ کا ولی قبر سے غائب ہو گیا:
جب حضرتِ سیِّدُناثابت بنانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا وصال ہوا اور انہیں دفن کیا گیا تو اینٹیں برابر کرتے ہوئے ایک اینٹ گر گئی۔ حضرتِ سیِّدُناجعفربن حسین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ میں نے اینٹ نکالنے کے لئے قبر میں ہاتھ ڈالاتو کسی کو نہ پایا۔ میں بڑاحیران ہوالیکن کسی کو یہ بات نہ بتائی اور اسی سوچ میں حضرتِ سیِّدُنا ثابت بنانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے گھر آ گیا۔ میں نے آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی بیٹی سے تعزیت کی اور اس سے دریافت کیا: ”وہ کون سی دعایابات اکثرکہاکرتے تھے۔”تو ان کی بیٹی نے جواب دیا: ”میں انہیں اکثر روتے اور یہ آیتِ کریمہ تلاوت کرتے ہوئے دیکھتی تھی: ”رَبِّ لَا تَذَرْنِیۡ فَرْدًا وَّ اَنۡتَ خَیۡرُ الْوٰرِثِیۡنَ ﴿ۚۖ۸۹﴾ ترجمۂ کنزالایمان :اے میرے رب! مجھے اکیلا نہ چھوڑاور تو سب سے بہتر وارث۔”(پ۱۷، الانبیآء: ۸۹) تو میں نے کہا: یقینا اللہ عزَّوَجَلّ َنے حضرتِ سیِّدُنا ثابت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی دعاقبول فرما لی ہے۔