Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

آسان نیکیاں اور عمل شروع کردیجئے

آسان نیکیاں

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بے شمار نیکیاں ایسی بھی ہیں جن میں محنت بے حد کم مگر ثواب بہت زیادہ ہوتا ہے لیکن توجُّہ نہ ہونے یا لاعلمی کی وجہ سے ہم ان ثوا بات کے حُصول کے کئی مواقع ضائع کربیٹھتے ہیں ۔اگر تھوڑی سی توجُّہ کرلی جائے تو اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ ہمارے نامہ اَعمال میں بے شمار نیکیاں جمع ہوسکتی ہیں ۔

عمل شروع کردیجئے

جس پر ایک ایک نیکی جمع کرنے کی دُھن سوار ہوجائے، آسان ہو یا مشکل! وہ نیکی کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا۔لہٰذا نیکیوں کا خزانہ جمع کرنے کے لئے آج اور ابھی سے نیت کرلیجئے کہ میں فرائض وواجبات کی پابندی کرنے کے ساتھ ساتھ جب بھی کسی مُسْتَحَب عمل کی فضیلت کے بارے میں پڑھوں یا سنوں گا تو اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّموقع ملتے ہی اس پر عمل کرنے اور اِستقامت پانے کی کوشش کروں گاکیونکہ جس طرح ریل کی پٹری بچھانا ایک کام ہے اور اِس پر ٹرین چلانا دوسراکام!بالکل اسی طرح کسی عمل کی فضیلت جان لینا ایک کام ہے مگر اس فضیلت کو حاصل کرنا دوسرا کام ہے ۔ نیکیوں میں مصروف رہنے کا ایک فائدہ یہ بھی ہوگا کہ گناہ کرنے کا موقع ہی نہیں ملے گا ۔ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ
رہیں بھلائی کی راہوں میں گامزن ہر دَم
کریں نہ رُخ مِرے پاؤں گناہ کا یاربّ (وسائلِ بخشش ، ص۹۷)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!