Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

اہل ِ خانہ کی تنقید

اہل ِ خانہ کی تنقید

بعض بھائی توبہ کرکے اپنا طرزِ زندگی بدلنا چاہتے ہیں لیکن جونہی وہ کوئی عملی قدم اٹھاتے ہیں ان کے گھر والے آڑے آجاتے ہیں اور انہیں اس طرح ”سمجھاتے ” نظر آتے ہیں کہ دیکھ ابھی تو تم جوان ہو ، بڑھاپے میں داڑھی رکھ لینا ”، ”ابھی تو تمہاری شادی بھی کرنی ہے اگر تم کسی دینی ماحول سے وابستہ ہوگئے تو کوئی تمہیں اپنی لڑکی نہیں دے گا ”وغیرہ وغیرہ
اس کا حل:
اس سلسلے میں ذرا سی ہمّت کی ضرورت ہے ، اگر ارادہ پختہ ہو اور نگاہ رحمتِ الہٰی پر ہو تو مشکل مراحل بھی بآسانی طے ہوجایا کرتے ہیں ۔ لہذا! گھر والوں کی تنقید
سے ہرگز مت گھبرائیں اور نہ ہی ان کے ڈرانے پر خوف زدہ ہوں بلکہ ان سے الجھے بغیر گناہوں کو ترک کرنے اور نیکیوں کا ذخیرہ جمع کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں ۔ اس ضمن میں شیخ ِ طریقت امیرِ اہل سنّت بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری مدظلہ العالی کے عطا کردہ ”گھر میں مدنی ماحول بنانے کے مدنی پھولوں ”پر عمل کرنا بے حد مفید ثابت ہوگا ۔

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!