Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

ایمانیات

غلامی میں نہ کام آتی ہیں تدبیریں نہ شمشیریں
جو ہو ذوق یقیں پیدا تو  کٹ جاتی ہیں زنجیریں
    جاننا چاہے کہ مسائل شریعت چار قسم کے ہیں پہلی قسم وہ مسائل ہیں جن کا تعلق ایمان و عقیدہ سے ہے جیسے توحید  رسالت  قیامت وغیرہ کا بیان۔ دوسری قسم وہ چیزیں ہیں جو بدنی و مالی عبادتوں سے تعلق رکھتی ہیں جیسے نماز روزہ اور حج وزکوٰۃ وغیرہ۔ تیسری قسم وہ باتیں ہیں جن کا تعلق ایک دوسرے کے ساتھ لین دین اور معاملات سے ہے۔ جیسے خریدوفروخت نکاح و طلاق حکومت و سیاست وغیرہ چوتھی قسم ان اوصاف کا بیان جو انسان کے اخلاق و عادات اور نفسانی جذبات سے تعلق رکھنے والے ہیں۔ جیسے شجاعت’ سخاوت’ صبر و شکر وغیرہ۔
     مسائل شریعت کی یہ چاروں قسمیں انسان کی صلاح و فلاح دارین کے لئے انتہائی ضروری ہیں لیکن واضح رہے کہ جب تک عقیدے صحیح اور درست نہیں ہوں گے اس وقت تک کوئی عمل مقبول نہیں ہو سکتا۔ اس لئے ضروری ہے کہ پہلے اسلام کے عقیدوں کو اچھی طرح جان کر اس پر ایمان لائیں اور سچے دل سے ان کو مان کر زبان سے اقرار بھی کریں۔یوں سمجھو کہ عقائد جڑ ہیں اور اعمال شاخیں ہیں اگر درخت کی جڑ ہی کٹ جائے گی تو شاخیں کبھی ہری بھری نہیں رہ سکتیں۔ اس لئے پہلے ہم عقائدِ اسلام کو بیان کرتے ہیں۔ اس کے بعد ان شاء اﷲتعالیٰ نماز و روزہ اور زکوٰۃ وحج وغیرہ اعمال اسلام کا بیان بھی ہم لکھیں گے اور ان فرائض کے علاوہ دوسرے اسلامی مسائل کو بھی ہم بیان کریں گے۔ اﷲتعالیٰ ہر مسلمان کے عقیدوں کو درست فرمائے اور علم کی توفیق دے۔ (آمین)

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!