Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
waqiyat

ایک محفوظ قلعہ اور عمدہ زرہ:

ایک محفوظ قلعہ اور عمدہ زرہ:

اے میرے اسلامی بھائیو! یہ سب کفر کی تاریکیوں میں بھٹک رہے تھے پس اللہ عَزَّوَجَلَّ نے انہیں نورِ ہدایت سے روشن کیا اور مردود ہونے سے محفوظ فرمایا۔ یہ سب مبارک کلمۂ طیبہ کی برکت ہے۔اس پاکیزہ کلمہ کی شان دیکھو!اس کی برکات کتنی عظیم ہیں اور یہ حاجات کوکیسے پورا کرتا ہے۔لہٰذا اپنی زبانیں اس مبارک کلمہ سے تررکھو تاکہ اس کے احسان کی برکت اور کرم کی حلاوت کو پاسکواور اس کی امان کے حرم میں داخل ہو جاؤ۔بلاشبہ یہ محفوظ قلعہ اور عمدہ زرہ ہے۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ نے اپنی کسی آسمانی کتاب میں ارشاد فرمایا:”کلمۂ طیبہ کی کثرت کرو۔بے شک یہ میرا قلعہ ہے اور جو میرے قلعے میں داخل ہواوہ میرے عذاب سے محفوظ ہو گیا ۔” (حلیۃ الاولیاء، محمد بن علی الباقر، الحدیث۳۷۸0، ج۳، ص۲۲۳)

ایک صحابئ رسول صلَّی اللہ علیہ وآلہ وسلَّم ورضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں:”جس نے خلوصِ دل سے کلمۂ طیبہ پڑھا اورتعظیم کے ساتھ اسے کھینچ کر پڑھاتواس کے چار ہزار گناہ معاف ہوں گے، اگر اس کے گناہ چار ہزار نہ ہوئے تو اس کے گھر والوں اور پڑوسیوں کے گناہ معاف ہو جائیں گے۔”
حضرت سیِّدُناابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما ارشاد فرماتے ہیں:”دن رات میں کل چوبیس (24)گھنٹے ہیں اور کلمۂ طیِّبہ کے حروف بھی چوبیس ہیں توجو کوئی ایک بار کلمۂ طیبہ پڑھتاہے تو اس کا ہر حرف ایک گھنٹے کے گناہوں کا کفارہ بن جاتا ہے۔ پس جب بندہ ہرروز ایک مرتبہ کلمۂ طیبہ پڑھتا ہے تواس پر کوئی گناہ باقی نہیں رہتا، تو جو اس کی کثرت کرتا ہے اور اسی کو اپنا مشغلہ بنا لیتا ہے اس کا کیا مقام ومرتبہ ہو گا۔”
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اگرگنہگار ہو توکلمۂ طیبہ کا وظیفہ پڑھو۔ بے شک یہ گناہوں اور نافرمانیوں کو مٹادیتا ہے۔ اور اگر اطاعت گزار ہو تو بھی اس مقدّس کلمہ کے ذریعے ایمان کی تجدید کرلو۔بلاشبہ یہ ایمان کو جِدّت دیتا او ر خدائے حنّان ومنّان کی طرف سے امن وامان اور مغفرت کا پروانہ دِلواتاہے۔

وَصَلَّی اللہ عَلٰی سیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِہٖ وَصَحْبِہٖ اَجْمَعِیْن

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!