Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

بیوی پر شوہر کے حُقوق

بیوی پر شوہر کے حُقوق

اعلیٰ حضرت ، امامِ اہلسنّت ، مجددِ دین و مِلّت اِمام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فتاویٰ رضویہ کی جلد نمبر24میں بیوی پرشوہر کے جو حُقوق بیان فرمائے ہیں تفسیر صراطُ الجنان میں اُن کا خلاصہ یہ بیان کیا گیا ہےکہ اِزْدِواجی تعلُّقات میں مُطْلَقاً شوہر کی اِطاعت کرنا ، اُس کی عزّت کی سختی سے حفاظت کرنا ، اس کے مال کی حفاظت کرنا ،  ہر بات میں اس کی خیر خواہی کرنا ، ہر وقت جائز امور میں اس کی خُوشی چاہنا ، اسے اپنا سردار جاننا ، شوہر کونام لے کر نہ پُکارنا ، کسی سے اس کی بلا وجہ شکایت نہ کرنا اور خُداتوفیق دے تو وجہ ہونے کے باجود شکایت نہ کرنا ، اُس کی اجازت کے بغیر آٹھویں دن سے پہلے والدین کے گھر اور ایک سال سے پہلے دیگر محارِم کے یہاں نہ جانا ، وہ ناراض ہو تو اس کی بہت خُوشامد کرکے منانا۔ (3)
3 –   تفسیر صراط الجنان ، پ۲ ، البقرۃ ، تحت الآیۃ : ۲۲۸ ، ۱ / ۳۴۹

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!