Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
سامانِ بخشش Mufti Azam Hind Muhammad Mustafa Raza مفتی اعظم ھند محمد مصطفیٰ رضاشاعری

تجلیٔ نورِ ِقدَم غوثِ اعظم ضیائے سراج الظلم غوثِ اعظم

تجلیٔ نورِ ِقدَم غوثِ اعظم

ضیائے سراج الظلم غوثِ اعظم

ترا حل ہے تیرا حرم غوثِ اعظم

عرب تیرا تیرا عجم غوثِ اعظم

کرم آپ کا ہے اَعم غوثِ اعظم

عنایت تمہاری اَتم غوثِ اعظم

مخالف ہوں گو سو پدم غوثِ اعظم

ہمیں کچھ نہیں اس کا غم غوثِ اعظم

چلا ایسی تیغِ دودَم غوثِ اعظم

کہ اَعدا کے سر ہوں قلم غوثِ اعظم

وہ اک وار کا بھی نہ ہوگا تمہارے

کہاں ہے مخالف میں دم غوثِ اعظم

ترے ہوتے ہم پر ستم ڈھائیں دشمن

ستم ہے ستم ہے ستم غوثِ اعظم

کہاں تک سنیں ہم مخالف کے طعنے

کہاں تک سہیں ہم ستم  غوثِ اعظم

بڑھے حوصلے دشمنوں کے گھٹا دے

ذرا لے لے تیغ دو دم غوثِ اعظم

نہیں لاتا خاطر میں شاہوں کو شاہا

ترا بندۂ بے دِرَم غوثِ اعظم

کرم چاہیے تیرا تیرے خدا کا

کرم غوثِ اعظم کرم غوثِ اعظم

گھٹا حوصلہ غم کی کالی گھٹا کا

بڑھی ہے گھٹا دم بدم غوثِ اعظم

بڑھا ناخدا سر سے پانی اَلم کا

خبر لیجئے ڈوبے ہم غوثِ اعظم

کرو پانی غم کو بہا دو اَلم کو

گھٹائیں بڑھیں ہو کرم غوثِ اعظم

نظر آئے مجھ کو نہ صورت اَلم کی

نہ دیکھوں کبھی رُوئے غم غوثِ اعظم

بڑھا ہاتھ کر دستگیری ہماری

بڑھا اَبرِ غم دَم بدم غوثِ اعظم

خدارا ذرا ہاتھ سینے پہ رکھ دو

ابھی مٹتے ہیں غم اَلم غوثِ اعظم

خدا نے تمہیں محو و اِثبات بخشا

ہو سلطانِ لوح و قلم غوثِ اعظم

ہے قسمت میری ٹیڑھی تم سیدھی کردو

 نکل جائیں سب پیچ و خم غوثِ اعظم

خبر لو ہماری کہ ہم ہیں تمہارے

کرو ہم پہ فضل و کرم غوثِ اعظم

تم ایسے غریبوں کے فریاد رَس ہو

کہ ٹھہرا تمہارا علم غوثِ اعظم

َبعینِ عنایت بچشمِ کرامت

ِبدِہ جرعۂ ناچشم غوثِ اعظم

ترا ایک قطرہ عوالم نما ہے

نہیں چاہیے جامِ جم غوثِ اعظم

کچھ ایسا گما دے محبت میں اپنی

کہ خود کہہ اُٹھوں میں منم غوثِ اعظم

جسے چاہے جو دے جسے چاہے نہ دے

ترے ہاتھ میں ہے نِعَم  غوثِ اعظم

ترا حسن نمکیں بھرے زخم دل کے

ِبنہ مرہمے بَر دَِلم غوثِ اعظم

ترقی کرے روز و شب دَردِ اُلفت

نہ ہو قلب کا دَرد کم غوثِ اعظم

خدا رکھے تم کو ہمارے سروں پر

ہے بس اِک تمہارا ہی دَم غوثِ اعظم

دمِ نزع سرہانے آجاؤ پیارے

تمہیں دیکھ کر نکلے دَم غوثِ اعظم

تری دِید کے شوق میں جانِ جاناں

کھنچ آیا ہے آنکھوں میں دم غوثِ اعظم

کوئی دَم کے مہماں ہیں آجاؤ اس دَم

کہ سینے میں اَٹکا ہے دم غوثِ اعظم

دمِ نزع آؤ کہ دم آئے دم میں

کرو  ہم  پہ    یٰس دم  غوثِ  اعظم

یہ دل یہ جگر ہے یہ آنکھیں یہ سر ہے

جہاں چاہو رکھو قدم غوثِ اعظم

سرِ ُخود َبہ شمشیرِ اَبرو فروشم

بَمِژگانِ تو سینہ اَم غوثِ اعظم

 َبہ پیکانِ تِیرت جگر ِمی فروشم

 َبہ تیرِ نگا َہت دَِلم غوثِ اعظم

دِماغم رَسد بَر سرِ عرشِ اعلیٰ

َ َبپایت اگر سر نہم غوثِ اعظم

مری سر بلندی یہیں سے ہے ظاہر

کہ ُشد زیرِ پا  َیت سَرَم غوثِ اعظم

لگا لو مرے سر کو قدموں سے اپنے

تمہیں سِرِّ حق کی قسم غوثِ اعظم

قدم کیوں لیا اَولیا نے سروں پر

تمہیں جانو اس کے حکم غوثِ اعظم

کیا فیصلہ حق و باطل میں تم نے

کیا حق نے تم کو حکم غوثِ اعظم

تمہاری مہک سے گلی کوچے مہکے

ہے بغداد رَشکِ اِرَم غوثِ اعظم

کرم سے کیا رَہ نما رَہزنوں کو

ادھر بھی نگاہِ کرم غوثِ اعظم

مرا نفسِ سرکش بھی رَہزن ہے میرا

یہ دیتا ہے دَم دَم بدم غوثِ اعظم

دِکھا دے تو اِنِّیْ عَزُوْمٌ کے جلوے

سنادے صدائے منم غوثِ اعظم

مرے دم کو اس کے دموں سے بچادے

کرم کر کرم کر کرم غوثِ اعظم

میں ہوں ناتواں سخت کمزور حد کا

ہیں زوروں چڑھے اس کے دم غوثِ اعظم

نہ پلہ ہو ہلکا ہمارا نہ ہم ہوں

نہ بگڑے ہمارا بھرم غوثِ اعظم

کہاں تک ہماری خطائیں گنیں گے

کریں عفو سب یک قلم غوثِ اعظم

ہماری خطاؤں سے دَفتر بھرے ہیں

کرم کر کہ ہوں کالعدم غوثِ اعظم

تمہارے کرم کا ہے نوریؔ بھی پیاسا

ملے یم سے اس کو بھی نم غوثِ اعظم

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!