Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
تراویحفرض علوم

ترایح کی جماعت ،ترویح کا وقت ، کیا تراویح کی قضا ہے ،تراویح پڑھنے میں کتنی تاخیر کی جا سکتی ہے؟

سوال: تراویح کی جماعت کا کیا حکم ہے؟*📖
جواب:۞☜︎︎︎ تراویح کی جماعت سنت مؤکدہ علی الکفایہ ہے۔ اگر مسجد کے سارے لوگوں نے چھوڑ دی تو سب اِساءَت کے مرتکب ہوئے(یعنی بُرا کیا) اور اگر چند افراد نے باجماعت پڑھ لی تو تنہا پڑھنے والا جماعت کی فضیلت سے محروم رہا۔(ھدایہ ، ص70)(جماعت مردوں کے لیے)
💛•••♡︎•••❤️•••❦︎•••💚•••♡︎•••🧡

سوال: تراویح کا وقت کونسا ہے؟🌸🍃
جواب:۞☜︎︎︎ تراویح کا وقت عشاء کے فرض پڑھنے کے بعد سے صبح صادق تک ہے ، عشاء کے فرض ادا کرنے سے پہلے ادا کر لی تو نہ ہو گی(عالمگیری)

سوال: کیا عشاء کے فرض و وتر کے بعد بھی تراویح ادا کی جا سکتی ہے؟🌹🍃
جواب:۞☜︎︎︎ جی ہاں۔ (درمختار)
𖣔░░░░░░░𖣔░⁦𖣔░░░░░░

سوال: تراویح پڑھنے میں کتنی تاخیر کر سکتے ہیں؟
جواب:۞☜︎︎︎ مستحب یہ ہے کہ تراویح میں تہائی رات تک تاخیر کریں ، اگر آدھی رات کے بعد پڑھیں تب بھی کراہت نہیں۔(درمختار)📚

سوال: کیا تراویح کی قضاء ہے؟
جواب:۞☜︎︎︎تراویح اگر فوت ہوئی تو اس کی قضاء نہیں۔(درمختار)💜

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!