islam
جنت کا خزانہ
حضرت عبداﷲ بن قیس رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کا بیان ہے کہ مجھ سے حضوراقدس صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں تیری رہنمائی ایسے کلمہ پر نہ کروں جو جنت کے خزانوں میں سے ہے؟ میں نے عرض کیا کہ یا رسول اﷲ!(عزوجل و صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم) وہ کون سا کلمہ ہے؟ تو ارشاد فرمایا کہ وہ کلمہ
لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ
ہے۔ (3) (مسلم جلد۲ ص۳۴۶)