Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کا ترکہ

حضورِ اقدس صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کی مقدس زندگی اس قدر زاہدانہ تھی کہ کچھ اپنے پاس رکھتے ہی نہیں تھے۔ اس لئے ظاہر ہے کہ آپ صلی  اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے وفات کے بعد کیا چھوڑا ہو گا؟ چنانچہ حضرت عمرو بن الحارث رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کا بیان ہے کہ مَا تَرَکَ رَسُوْلُ اﷲِ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عِنْدَ مَوْتِہٖ دِرْھَمًا وَّلَا دِیْنَارًا وَّلَا عَبْدًا وَّلَا اَمَۃً وَّلَا شَیْئًا اِلَّا بَغَلَتَہٗ الْبَیْضَاءَ وَسِلَاحَہٗ وَ اَرْضًا جَعَلَھَا صَدَقَۃً ۔(2)
حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے اپنی وفات کے وقت نہ درہم و دینار چھوڑا نہ لونڈی و غلام نہ اور کچھ صرف اپنا سفید خچر اور ہتھیار اور کچھ زمین جو عام مسلمانوں پر صدقہ کر گئے چھوڑا تھا۔(بخاری ج۱ ص۳۸۲ کتاب الوصایا)
    بہر حال پھر بھی آپ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کے متروکات میں تین چیزیں تھیں۔ (۱) بنو نضیر، فدک، خیبر کی زمینیں (۲) سواری کا جانور(۳) ہتھیار۔ یہ تینوں چیزیں قابل ذکر ہیں۔

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!