Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

داماد کو کیسا ہونا چاہئے؟

داماد کو کیسا ہونا چاہئے؟

شادی کے بعد لڑکے کو بھی داماد ہونے کی حیثیّت سے چند باتوں کا لحاظ رکھنا چاہئے : ٭ داماد کو چاہئے کہ وہ اپنی ساس سُسر کو اپنے والدین کی طرح سمجھے۔ ٭ان کا ادب و احترام کرے۔ ٭اُن پر غُصّہ کرنے یا اُن کی بُرائی کرنے سے خود کو باز رکھے۔ ٭اپنے سُسرال سے اِس قسم کی لالچ نہ کرے کہ وہ میرے اور میرے گھر والوں کیلئے کھانے پینے کی اشیاء ، نئے موسمی پھل یا تحفے وغیرہ بھیجتے رہیں بلکہ اپنے سُسرال میں تحفے تحائف یا کوئی چیز اس غرض سے بھی نہ بھیجے کہ اُنہیں اِس سے اعلیٰ چیز بھیجنی چاہئے۔ ٭ جب اُس کے ساس سُسر اپنی بیٹی سے ملنے آئیں تو اُنہیں نظر انداز کرنے یا ان سے روکھے انداز میں ملنے کے بجائے خندہ پیشانی سے ملے اور حسبِ استطاعت ان کی ضیافت (کھانے وغیرہ) کا اِہْتِمام بھی کرے۔٭ساس سُسر کے سامنے اپنی زَوجہ یعنی اُن کی بیٹی کی بُرائی  بیان نہ کرے۔ ٭سُسرال جائے تو ضرورت سے زیادہ وہاں ٹھہر کر اُن پر بوجھ نہ بنے۔ ٭سُسرال میں اپنی پُرتکلّف دعوت کی فرمائش نہ کرے بلکہ اس کی خواہش بھی دل میں نہ رکھے۔ ٭سُسرال والوں سے حتی الامکان قرض لینے سے بچّے  کہ اِس سے سُسرال میں اور بیوی کی نظر میں عزّت کم ہوتی ہے۔ 
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!
صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!