روزے دار پر خاص عنایتِ خداوندی عَزَّوَجَلَّ:
روزے دار پر خاص عنایتِ خداوندی عَزَّوَجَلَّ:
حضرت سیِّدُنا عبداللہ ابن مسعودرضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: ”جب قیامت کا دن ہوگا اوراللہ عَزَّوَجَلَّ کسی بندے سے بھلائی کاارادہ فرمائے گاتو اسے اعلانیہ طور پر نامۂ اعمال دے کرفرمائے گا:”اسے آہستہ آوازمیں پڑھ۔” تاکہ وہ مخلوق میں ذلیل
و خوار نہ ہو۔ پس وہ اپنا نامۂ اعمال اس قدر پست آواز میں پڑھے گا کہ کوئی بھی نہ سُن سکے گا۔فرشتے عرض کریں گے: ”اے ہمارے معبودِ برحق! یہ ایسی عنایت ہے جو پہلے کسی نافرمان پر نہیں کی گئی جبکہ تو نے اپنے نافرمان کو عذاب دینے اور جہنم میں جلانے کی وعید فرمائی ہے۔” اس پر اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشادفرمائے گا:”اے میرے فرشتو! میں نے دنیامیں اسے ماہِ رمضان کی شدید گرمی میں بھوک اورپیاس کی آگ سے جلایا تو آج اسے جہنم کی آگ میں نہیں جلاؤں گا۔ میں نے اسے بخش دیا اوراس کے سابقہ گناہوں اور نافرمانیوں کو معاف فرما دیا اور میں ہی کرَم و احسان فرمانے والا ہوں۔ ”