Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

شادی اور اسلامی تعلیمات

شادی اور اسلامی تعلیمات

اسلامی تعلیمات کے مطابق شادی کیجئے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!نکاح نہ صرف سنّت ہے بلکہ انسان کے فطری تقاضوں کی تکمیل کیلئے اسلام کی عطا کردہ عظیم نعمت بھی ہے  اس لئے ہمیں چاہئے کہ نکاح کا اسلامی انداز اختیار کریں اور شادی بیاہ کے تمام تَر معاملات کو عین اسلامی تعلیمات کے سانچے میں ڈھالیں ، نہ غیر شَرْعی رَسمیں ادا کریں اور نہ ہی فضول خرچیاں کریں ، لڑکا لڑکی یا ان کے گھر والوں میں سے کوئی بھی دوسرے فریق سے بنگلہ ، گاڑی ، موٹر سائیکل ،  جائداد ، سونا ، بھاری جہیز ، حق مہر کے نام پر خطیر رقم ، برات یا ولیمے میں مُتَعَدَّد اقسام کے کھانوں اور ان کیلئے عظیمُ الشان شادی ہال کے اِہْتِمام وغیرہ کا ہرگز ہرگز مُطالَبہ نہ کرے ،  شادی سنّت ادا کرنے کی نیّت سے ہی کی جائے ، اسے کاروبار کرنے یا راتوں رات مالدار ہونے کے ارمان پورے کرنے اور اپنی لالچی طبیعت کی تسکین کا ذریعہ نہ بنایا جائےنیز نُمود و نُمائش کے بجائے سنّت کے مطابق نہایت سادَگی سے نکاح کیا جائے ، ایسے ہی سادہ انداز میں سنّت کی ادائیگی کی نیّت سے ولیمہ کردیا جائے ، نکاح کے موقع پر مناسب مہر مُقرَّر کیا جائے ، والدین اپنی بچّی کو اپنی بِساط کے مطابق جو تھوڑا بہت جہیز دیں اُسے کافی سمجھا جائے ، جہیز کی مقدار یا اس میں شامل چیزوں کے معیار پر نکتہ چینی اور منفی تبصرہ آرائی نہ کی جائے ، اگر ان باتوں کا خیال رکھا جائے تو نہ صرف شادی بیاہ کی بہت سی پریشانیاں دُور اور شادی نہایت سَستی  و آسان ہوجائیگی بلکہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کے فضل و کرم سے باعثِ برکت بھی ثابت ہوگی۔ 

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!