Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

شوہر پر بیوی کے حُقوق

شوہر پر بیوی کے حُقوق

فتاویٰ رضویہ کی جلد 24میں شوہر پر بیوی کے جوحُقوق بیان کئے گئے ہیں تفسیر صراطُ الجنان میں اُن کا خلاصہ یہ بیان کیا گیا ہےکہ  خرچہ دینا ، رہائش مُہَیّا کرنا ،  اچھے طریقے سے گُزارہ کرنا ، نیک باتوں ، حیاء اور پردے کی تعلیم دیتے رہنا ، ان کی خِلاف ورزی کرنے پر سختی سے منع کرنا ، جب تک شریعت منع نہ کرے ہر جائز بات میں اس کی دلجوئی کرنا ، اس کی طرف سے پہنچنے والی تکلیف پر صبر کرنا اگرچہ یہ عورت کا حق نہیں ۔ (5)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یاد رکھئے!!بیان کئے گئے شَرْعی حُقوق کے علاوہ میاں بیوی پرایک دوسرے کے بہت سے اَخلاقی حُقوق بھی لاگو ہوتے ہیں جن کا خیال نہ رکھنے کی صورت میں اگرچہ  شَرْعی گرفت نہ ہو مگر گھر کا ماحول ضرور ناخُوشگوار ہوتا ہے۔ میاں بیوی کو چاہئے کہ ایک دوسرے کی عزّت کریں ، عزّتِ نَفْس کا خیال رکھیں خاص طور پر ایک دوسرے کے عزیز و اَقارب کے سامنے اپنے رفیقِ حیات اور اس کے گھروالوں کی عزّت کی حفاظت کریں ۔ اس معاملے میں کوتاہی کی معمولی سی چنگاری بھی بسا اوقات بہت بڑے اَلاؤ کا سبب بنتی ہے اس لئے اس میں کوتاہی نہ کریں ، اگر کوئی شَرْعی اور مَعاشی رُکاوٹ نہ ہو تو ایک دوسرے کی خُوشیوں اور خواہشوں کا بھی خیال رکھیں خاص طور پر شوہر کو چاہئے کہ  بیوی بچّوں پر بلاوجہ تنگی نہ کرے کہ مالِ حلال کماکر بال بچّوں پر خرچ کرنا باعثِ اجرِ عظیم ہے۔ 

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!