islamنعتیہ ادبی
نعت شاعرہ صغریٰ عالم
حمد
عدم، وجود، بقا لا الٰہ الّا اللہ
نہیں ہے تجھ کو فنا لا الٰہ الّا اللہ
فلک نے جھک کے کہا لا الٰہ الّا اللہ
زمیں سے آئی صدا لا الٰہ الّا اللہ
ہر ایک سانس مری یادِ ذوالجلال میں ہے
خدا گواہ مرا لا الٰہ الّا اللہ
نہیں ہے تیرے سوا لائق سجود کوئی
خدا خدا ہے، خدا لا الٰہ الّا اللہ
ترے ہی صدقے میں مانگوں جو مانگنا ہے مجھے
ہے ابتدائے دعا لا الٰہ الّا اللہ
مجھے بھی حج و زیارت نصیب ہو یا رب
قبول ہو یہ دعا لا الٰہ الّا اللہ
کہاں تلاش کروں اپنے رب کو اے صغریٰ
خدا کا ہے نہ پتہ لا الٰہ الّا اللہ
صغریٰ عالم (گلبرگہ)