islamنعتیہ ادبی
حمد
حمد
فضلِ ربّ سے خانۂ کعبہ میں تارے ہی چُنے
چار سُو ربِّ دو عالم کے نظارے ہی چُنے
سرور کونینﷺ کو تحفے میں دینے کے لیے
مالکِ ارض و سما نے تیس پارے ہی چُنے
یہ کرم معبود کا میرے لیے کچھ کم نہیں
حمد لکھنے کے لیے رحمت کے دھارے ہی چُنے
خدمتِ خلقِ خدا کر ، ہے یہی فرمانِ رب
مصطفیﷺ نے اُمّتی ، یوں غم کے مارے ہی چُنے
مجھ پہ خاص اکرام ہے یہ مبدۂ فیاض کا
اُس کی حمد اور نعتِ احمد کے مَنارے ہی چُنے
واقعہ بوجہل کا سُن کر یہ مِلتا ہے سبق
رب کے منکر نے جہنم کے شرارے ہی چُنے
سامنے نظروں کے تھی رنگیں جریدوں کی بہار
ہم نے حمدِ پاک کے طاہرؔ شمارے ہی چُنے
طاہرسلطانی