فَقَر کیاہے؟
فَقَر کیاہے؟
حضرتِ سیِّدُنا ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے مروی ہے کہ ایک شخص نبئ مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم، رسولِ اَکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی خدمت میں حاضر ہوکر عرض گزار ہوا: ”یارسولَ اللہ عزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم! فَقَرکیا ہے؟” آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ عزَّوَجَلَّ کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے۔”اس نے دوبارہ عرض کی:”یا رسولَ اللہ عزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم! فقرکیا ہے ؟”تو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ عزَّوَجَلَّ کی عطاؤں میں سے ایک عطاء ہے۔” اس نے تیسری بارپھرعرض کی: ”یا رسولَ اللہ عزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم! فقر کیا ہے؟”تو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: ” یہ وہ چیز ہے جو اللہ عزَّوَجَلَّ اپنے نبی، رسول اور معزَّز ومکرَّم بندے کے سوا کسی کو عطا نہیں فرماتا۔”