Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
فرض علومنماز

نجاست کی اقسام کونسی ہیں ،گاڑھی یا پتلی نجاست اگر کپڑوں پر لگ جائے تو کپڑوں کو کیسے پاک کیا جائے؟

سوال: نجاست کی کتنی اور کون کون سی قسمیں ہیں؟📚
جواب: نجاست کی دو قسمیں ہیں:1- نجاست حقیقی ، 2- نجاست حکمی
¶ نجاست حقیقی سے مراد نجاست غلیظہ اور نجاست خفیفہ ہیں اسے خبث بھی کہتے ہیں۔
¶ نجاست حکمی سے مراد بے وضو یا بے غسل ہونا ہے اسے حدث بھی کہتے ہیں۔(بہار شریعت)

سوال: نجاست غلیظہ کی تعریف ، حکم اور مثالیں بیان کریں؟🌹
جواب: نجاستِ غلیظہ(بڑی نجاست)۔ اس کا حکم سخت ہے۔ اگر کپڑے یا بدن پر ایک درہم سے ذائد لگے تو اس کا دھونا فرض ہے ،اگر درہم ہو تو دھونا واجب ہے ،اگر درہم سے کم ہو تو دھونا سنت(یعنی اس کے دھوئے بغیر نماز خلاف سنت)ہے۔ نجاست اگر پتلی (مثلاً پیشاب ، شراب) وغیرہ ہو تو درہم کی لمبائی چوڑائی (تقریباً ایک روپے کا پرانا سکہ) مراد ہے۔اور اگر گاڑھی (مثلاً پاخانہ ، گوبر وغیرہ) ہو تو درہم کا وزنِ شرعی ساڑھے چار ماشے۔ مثالیں:(پیشاب ، پاخانہ ، بہتاخون ، مذی ، منی ، ودی وغیرہ)۔ (بہار شریعت)🌸🍃

سوال: نجاست خفیفہ کی تعریف ، حکم اور مثالیں بیان کریں؟💛❦︎
جواب:۞☜︎︎︎ نجاست خفیفہ(یعنی چھوٹی نجاست)اس کا حکم ہلکا ہے
نجاست خفیفہ کا حکم یہ ہے کہ اگر بدن یا لباس کے چوتھائی سے کم حصے پر لگی تو معاف ہے ، اگر چوتھائی پر لگی تو اس کے دھوئے بغیر نماز نہ ہو گی۔ نجاست خفیفہ کی مثالیں: حلال جانوروں (جیسے گائے ، بھینس ، بکری ،اونٹ ، گھوڑے) وغیرہ کا پیشاب ، حرام پرندوں (جیسے کوا ، چیل ، باز) وغیرہ کی بیٹ۔(بہار شریعت)🌸🍃

سوال: گاڑھی یا پتلی نجاست اگر کپڑوں پر لگ جائے تو کپڑوں کو کیسے پاک کیا جائے گا؟🌹🍃
جواب: اگر نجاست گاڑھی (جیسے پاخانہ ، گوبر وغیرہ) ہو تو اس کو دور کرنا ضروری ہے ، دھونے میں گنتی شرط نہیں ، بلکہ اس کا اثر ، رنگ یا بُو زائل کرنا لازم ہے۔ اگر ایک بار دھونے سے اثر دور ہو جائے تو کپڑا پاک ہو جائے گا۔ ورنہ نجاست کو دور کرے۔ اگر نجاست پتلی ہو تو تین بار اپنی پوری طاقت سے نچوڑے کہ اُس سے کوئی قطرہ نہ ٹپکے۔ پہلی اور دوسری بار نچوڑنے کے بعد ہاتھ دھو لیں ، اور تیسری کے بعد ہاتھ اور کپڑا پاک ہوگئے۔ (بہار شریعت)🌸🍃

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!