Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
Uncategorized

نماز میں جن اعضاء کا چھپانا فرض ہے ان میں سے اگر کوئی عضو چوتھائی سے کم یا چوتھائی کھل گیا تو کیا حکم ہے؟استقبالِ قبلہ سے کیا مراد ہے؟جس جگہ قبلہ کی شناخت کا کوئی ذریعہ نہ ہو وہاں کیا کریں؟

سوال: 💛 نماز میں جن اعضاء کا چُھپانا فرض ہے ان میں سے کوئی عضو چوتھائی سے کم یا چوتھائی کُھل گیا تو کیا حکم ہو گا؟
جواب:☚جن اعضاء کا چھپانا فرض ہے ان میں کوئی عضو اگر چوتھائی سے کم کُھل گیا تو نماز ہو گئی ☚اور اگر چوتھائی عضو کُھل گیا اور فوراً چھپا لیا تو بھی نماز ہو گئی ☚ اور اگر بقدر ایک رُکن (یعنی تین مرتبہ سبحان اللہ کہنے کے) کھلا رہا ☚یا خود کھولا اگرچہ فوراً چھپا لیا تو ان دونوں صورتوں میں نماز جاتی رہی۔ (ردالمختار)📖🌹🍃

📚 اہم مسئلہ📚
اگر نماز شروع کرتے وقت عضو کا چوتھائی حصہ کھلا ہے یعنی اسی حالت پر اللہ اکبر کہہ لیا تو نماز ہی شروع نہ ہوئی۔ (در مختار)📖💜 𓅰

سوال: استقبالِ قبلہ سے کیا مراد ہے؟❣️
جواب: ۞☜︎︎︎بوقتِ قدرت نماز میں کعبہ کی طرف(کم از کم 45 درجے کے اندر) منہ کر کے مکمل نماز ادا کرنا ، اگر بلا عذر سینہ کو قبلہ سے پھیر لیا تو نماز فاسد ہو گئی۔ (نماز کے احکام)۞꧁

❤️::::::💚::::::💛::::::💙::::::🧡

سوال: جس مقام پر سِمت قبلہ معلوم نہ ہو ، اور نہ ہی کوئی مسلمان بتانے والا ہو ، اور نہ ہی آثارِاسلام ہوں تو وہاں کیا کریں گے؟📖📕
جواب:۞☜︎︎︎ ایسی جگہ تحرّی (یعنی دل میں سوچنا جس سِمت دل جمے اسی کو قبلہ ماننا) کر کے نماز پڑھیں گے۔(نماز کے احکام)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!