islam
وصالِ امام اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ:
وصالِ امام اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ:
احمد بن کامل اور عبد الباقی بن قانع رحمۃاللہ تعالیٰ علیہما کا بیان ہے کہ حضرت سیِّدُنا امام اعظم ابوحنیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا وصالِ
باکمال رَجَبُ المُرَجَّبْ یا شعبانُ المُعَظَّمْ کے مہینے 150ھ بغداد میں ہوا، اس وقت آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی عمر مبارک ستر (70) برس تھی۔
(تاریخ بغداد، الرقم۷۲۹۷، النعمان بن ثابت ابوحنیفۃ التیمی، ذکر ما قالہ العلماء۔۔۔۔۔۔الخ، ج۱۳، ص۴۲۴)
ایک قول یہ بھی ہے کہ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو زہر دیاگیاجس کے اثر سے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی موت واقع ہوئی۔آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی نمازِ جنازہ قاضی القضاۃ حضرت سیِّدُناحسن بن عمارہ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے بہت بڑی جماعت کے ساتھ پڑھائی۔
(مناقب الامام الاعظم للموفق بن احمد المکی، الباب الثامن والعشرون،سبب آخر فی وفاۃ الامام رضی اللہ عنہ، ج۲، ص۱۸۳)