کیا عورت ملازمت کر سکتی ہے؟ عورت کے لیے ایئر ہوسٹس کی نوکری کرنا کیا؟
سوال: کیا عورت ملازمت کر سکتی ہے؟🌸🍃••••✿•••••🌹🍃
جواب: 👈🏻پانچ شرطوں کے ساتھ اجازت ہے: ❶ کپڑے باریک نہ ہوں جن سے سر کے بال یا کلائی وغیرہ سِتر کا کوئی حصہ چمکے ❷ کپڑے تنگ و چست نہ ہوں جو بدن کی ھَیئات (یعنی سینہ ، پنڈلی وغیرہ) ظاہر کریں ❸ بالوں یا گلے یا پیٹ یا کلائی یا پنڈلی کا کوئی حصہ ظاہر نہ ہوتا ہو ❹ کبھی نا محرم کے ساتھ خفیف ( یعنی معمولی سی) دیر کے لیے بھی تنہائی نہ ہوتی ہو ❺ اس کے وہاں رہنے یا باہر آنے جانے میں فتنہ کا گمان نہ ہو۔ یہ پانچوں شرطیں اگر جمع ہیں تو حرج نہیں اور اگر ایک بھی کم ہے تو (ملازمت وغیرہ) حرام۔ (فتاویٰ رضویہ)💙❦︎•••••♡︎•••••𖣔
سوال: کیا گھر میں کام کرنے والی رکھ سکتے ہیں؟📚⭐
جواب: رکھ تو سکتے ہیں مگر ابھی جو پانچ شرائط بیان ہوئیں ان کو پیشِ نظر رکھنا چاہیے۔ اگر بے پردگی کرنے والی ہوئی تو گھر کے مردوں کا بد نگاہیوں اور جہنم میں لے جانے والی حرکتوں سے بچنا سخت دشوار ہو گا۔ غیر عورت کے ساتھ مرد کی معمولی سی تنہائی بھی حرام ہے۔ لہذٰا گھر میں کام والی نہ رکھنے میں ہی عافیت ہے۔(پردے کے بارے سوال جواب)❀
𖣔░░░░░░░𖣔░░░░░░░𖣔
سوال: کیا ایئر ہوسٹس کی نوکری جائز ہے؟🌹
جواب:⛓ فی زمانہ ایئر ہوسٹس کی نوکری حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے کیونکہ اس میں بے پردگی شرط ہوتی ہے۔ اور اُس کو بغیر شوہر یا محرم کے غیر مردوں کے ساتھ سفر بھی کرنا پڑتا ہے۔ (پردے کے بارے سوال جواب)💛
🌸••••••••••🕋 🕋••••••••••🌸