Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
پردہعورتوں کے شرعی مسائل

کیا مریدنی اور پیر کا بھی پردہ ہے؟

سوال: کیا مریدنی اور پیر کا بھی پردہ ہے؟🤔
جواب: جی ہاں ! نامحرم پیر سے بھی عورت کا پردہ ہے ، نامحرم عورت کو پیر کا ہاتھ چومنا حرام ہے ،نہ روکے تو پیر بھی گنہگار ہے۔👈🏻 امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ “پردے کے باب میں پیر و غیر پیر ہر اجنبی کا حکم یکساں ہے۔ (فتاویٰ رضویہ)🔵❦︎••••♡︎••••🟡❥︎••••••••🌸

سوال: کیا اسلامی بہن پیر صاحب سے بذریعہ فون اپنی پریشانی کے حل کے لیے دعا کی درخواست کر سکتی ہے؟*🌹🍃
جواب: 👈🏻کر تو سکتی ہے ، مگر نامحرم پیر یا کسی بھی غیر مرد سے ضرورتاً بھی بات کرنی پڑ جائے تو اُس سے لب و لہجہ قدرے روکھا سا ہو ، آواز لَوچ دار و نرم اور انداز بے تکلفانہ نہ ہو۔ (در مختار) ،بہتر یہ ہے کہ ان مسائل کو اپنے محارم کے ذریعے پیر صاحب تک پہنچائے۔ اور بلا ضرورت پیر صاحب سے بھی بات نہیں کر سکتی مثلاً سلام دعا اور مزاج پُرسی وغیرہ کے لیے فون پر بھی بات نہ کرے کہ یہ حاجت میں داخل نہیں۔ (پردے کے متعلق سوال جواب)💕

سوال: شادی شدہ عورت کس طرح علم حاصل کرے؟*💛♡︎•••••••✿
جواب: جتنا ممکن ہو اپنے شوہر سے علمِ دین حاصل کرے۔ شوہر پر اس سلسلے میں بڑی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ قرآنِ مجید میں سورت التحریم آیت نمبر 6 میں ارشاد باری تعالی ہے: “اپنی جانوں اور اپنے گھر والوں کو اس آگ سے بچاؤ” حضرت علی رضی اللہ عنہ اس آیت کی تشریح کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ: اس آیت کا تقاضا ہے کہ اپنے آپ کو اور اپنے اہلِ خانہ کو خیر (یعنی بھلائی) کی تعلیم دیجیے اور انہیں آدابِ ذندگی سکھائیے۔ (تفسیر درِ منثور) 💙♡︎••••✿

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!