Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

”گھر میں مدنی ماحول ”کے پندرہ حروف کی نسبت سے ۱۵مدنی پھول

”گھر میں مدنی ماحول ”کے پندرہ حروف کی نسبت سے ۱۵مدنی پھول

۱۔ گھر میں آتے جاتے بلند آواز سے سلام کريں۔
۲۔ والدیا والدہ کو آتا دیکھ کرتعظیماً کھڑے ہو جائیں۔
۳۔ دن میں کم از کم ایک بار اسلامی بھائی والدصاحب کااور اسلامی بہنیں ماں کا ہاتھ اور پاؤں چوما کریں۔
۴۔ والدین کے سامنے آواز دھیمی رکھیں،ان سے آنکھیں ہرگز نہ ملائیں۔
۵۔ ان کا سونپا ہوا ہر وہ کام جو خلاف شرع نہ ہو فورا کر ڈالیں ۔
۶۔ ماں بلکہ گھر (اور باہر)کے ایک دن کے بچے کو بھی آپ کہہ کر ہی مخاطب ہوں۔
۷۔ اپنے محلہ کی مسجدمیں عشاء کی جماعت کے وقت سے لے کر دوگھنٹے کے اندر اندر سو جایا کریں کاش !تہجد میں آنکھ کھل جائے ورنہ کم از کم نماز فجر تو بآسانی (مسجد کی پہلی صف میں باجماعت )میسر آئے اور پھر کا م کاج میں بھی سستی نہ ہو ۔
۸۔ گھر میں اگر نمازوں کی سستی ،بے پردگی ،فلموں ڈراموں اور گانے باجوں کا سلسلہ ہو تو بار بار نہ ٹو کیں،سب کو نرمی کے ساتھ سنتو ں بھر ے بیانا ت کی

کیسٹیں سنائیں۔ان شا ء اللہ عزوجل ”مدنی ”نتا ئج برآمد ہو ں گے۔
۹۔ گھر میں کتنی ہی ڈانٹ بلکہ ما ر بھی پڑے ،صبرصبراور صبر کیجئے۔اگر آپ زبان چلائیں گے تو ”مدنی ماحول ” بننے کی کوئی امید نہیں بلکہ مزید بگاڑ پیدا ہو سکتا ہے کہ بے جا سختی کرنے سے بسا اوقات شیطان لوگو ں کوضدی بنا دیتا ہے۔لہذا غصہ ، چڑچڑا پن اور جھاڑنے وغیرہ کی عا دت بالکل ختم کردیں۔
۱۰۔ گھر میں روزانہ(ابوابِ) فیضا ن سنت کا درس ضرورضرور ضرور دیں یا سنیں۔
۱۱۔ اپنے گھر والوں کی دنیا و آخرت کی بہتری کے لئے دل سوزی کے ساتھ دعا بھی کر تے رہیں کہ دعا ء مومن کا ہتھیار ہے۔
۱۲۔ سسرال میں رہنے والیا ں جہاں گھر کا ذکر ہے وہاں سسرال اور جہاں والدین کاذکر ہے وہا ں ساس اور سسر کے ساتھ وہی حسن سلو ک بجا لائیں جبکہ کوئی مانع شرعی نہ ہو۔
۱۳۔ مسائل القر آن ص۲۹۰پر ہے ،ہر نماز کے بعد ذیل میں دی ہو ئی دعا اوّل وآخِر دُرود شریف کے ساتھ ایک بار پڑھ لیں ـ.ان شآء اللہ عز وجل بال بچے سنّتوں کے پابند بنیں گے اور گھر میں مَدَنی ماحول قائم ہو گا ۔

رَبَّنَا ہَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَ ذُرِّیّٰتِنَا قُرَّۃَ اَعْیُنٍ وَّ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیۡنَ اِمَامًا ﴿۷۴﴾

ترجمہ کنز الایمان ۔ اے ہمارے ربّ ہمیں دے ہماری بیبیوں اور ہماری اولاد سے آنکھوں کی ٹھنڈک اور ہمیں پرہیز گاروں کا پیشوا بنا۔(پ ۱۹،الفرقان ۷۴)
(۱۴)نافرمان بچّہ یا بڑا جب سویا ہوتواس کے سرہانے کھڑے ہو کر ذیل میں دی ہوئی

آیات صرف ایک بار اتنی آواز سے پڑھیں کہ اس کی آنکھ نہ کھلے۔ (مدّت۱۱تا۲۱دن)

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ؕ بَلْ ہُوَ قُرْاٰنٌ مَّجِیۡدٌ ﴿ۙ۲۱﴾فِیۡ لَوْحٍ مَّحْفُوۡظٍ ﴿٪۲۲﴾

(بلکہ وہ کمال شرف والا ہے لوح محفوظ میں (البروج:۲۱،۲۲)
(اوّل،آخر،ایک مرتبہ درود شریف)
(۱۵) نیز نافرمان اولاد کو فرماں بردار بنانے کے لیے تاحصولِ مراد نمازِ فجر کے بعد آسمان کی طرف رخ کر کے’ ‘ یَاشَھِیْدُ” ۲۱ بار پڑھیں (اوّل وآخر، ایک بار درود شریف)۔
مدنی التجا: نافرمانوں کو فرماں بردار بنانے کے لیے اَور اد شروع کرنے سے قبل سیدنا امام احمد رضا خان علیہ رحمۃالرحمٰن کے ایصال ثواب کے لیے ۲۵ روپے کی دینی کتابیں تقسیم کر دیں ۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!