Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islamنعتیہ ادبی

دعابدرگاہ قاضی الحاجات

دعابدرگاہ قاضی الحاجات

 (ازڈاکٹرایم،جی مردان علی سیفیؔ)

یارب مسلمانوں پہ تیرے ایک تیرااحسان ہو
فرمان احمدپرچلیں پیش نظرقرآن ہو
یارب تیرے محبوب کی امت کے ورثہ میں سدا
زورخالدنورایماں بوذروسلمان ہو
جذبات ِ خلفاء اورائمہ سے منور قلب ہو
جوش بلالی خالدی فطرت سے پرایمان ہو
بھٹکادیاہے شیرعصیاں خوف ہے منزل کی یہ
بارامانت سرپرہے کافورسب عصیان ہو
چھائی ہوئی تاریکی ہے قلب مسلم میں تیرے
پرنورسینہ ہوخداشمس وقمرحیران ہو
یارب مسلمانان بزدل کوسداتوفیق دے
نقش پائے مصطفیٰ پرجان ودل قربان ہو
زیرحکومت آگئے مسلم تیرے اغیارکے
دنیاپہ یارب پھرتیرے محبوب کافرمان ہو
یارب مسلمانان کل دنیا کایہ ارمان ہو
یوم الجزاپھرمصطفیٰ کادست بدامان ہو
یارب تیری سیفی کی ہو مقبول تجھ سے یہ دعا
جامع وصف سلف ملت پہ یہ قربان ہو

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!