Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

کلونجی کے 19 فائدے

   (1)فرمانِ مصطَفٰے صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم: کالا دانہ( کلونجی) میں موت کے سِوا ہر بیماری کی شِفا ہے۔
 ( مِشْکَاۃُ الْمَصَابِیحج۲ص۱۴۳ حدیث۴۵۲۰)
مُفَسّرِشہیر حکیمُ الْاُمَّت حضر تِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃ الحنّان فرماتے ہیں:ہر مرض سے مراد ہر بلغمی اور رطوبت کے امراض ہیں کیوں کہ کلونجی گرم اور خشک ہوتی ہے لہٰذا مرطوب اور سردی کی بیماریوں میں مفید ہوگی۔
( مراٰۃ شرح مشکوٰۃ ج۶ ص ۲۱۶)
 (2)روزانہ نہار منہ چٹکی بھر کلونجی تقریباً12 قطرے اصلی شہد میں ملا کر بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ؕ پڑھ کر شہادت کی اُنگلی سے چاٹئے اِن شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ بہت سی بیماریاں ختم ہو جائیں گی(3) کلونجی کو جَلا کرکھانا بوا سیر کودُور کرتا ہے(4)کلونجی کھانے سے پیٹ کے کیڑے مر جاتے ہیں(5) کلونجی کو تیل میں جوش دے کر سر میں وہ تیل لگانے سے دردِ سر، نزلہ اور زُکام میں فائدہ ہوتا ہے (6) اگر خشکی کی وجہ سے سرپر پَپڑیاں سی بن گئی ہوں تو کلونجی کھانے سے ختم ہو جاتی ہیں(7) کلونجی کو پانی میں جوش دے کر غرارے کرنے سے دانتوں کادَرد دُور ہوتا ہے(8) پیشاب نہ آنے کی صورت میں کلونجی کے کھانے سے پیشاب کھل کر آجاتا ہے(9)کلونجی میں سِرکہ ملا کر کھانے سے بلغمی وَرم دُور ہوتا ہے(10) زَیتون کے تیل میں کلونجی ڈال کر سُونگنے سے آنکھوں کا دَرد جاتا رہتا ہے(11) کلونجی بلغمی بخار کے لئے مفید ہے (12)کلونجی حَیض کی رکاوٹ کودُور کرتی ہے(13) کلونجی سِرکہ میں ملا کر بَرَص (کوڑھ) پر لگانے سے فائدہ ہو تا ہے(14) فَوطہ کی سُوجن میں کلونجی پیس کر سِرکہ میں ملا کرلگائیں تو فائدہ ہو تا ہے(15) کلونجی پیس کر مہندی میں ملا کر سر میں لگانے سے سرکے بال جھڑنا بند ہوتے ہیں(16)کلونجی کا استِعمال سینے کے دَرداور کھانسی میں مُفید ہے(17)گھر میں کلونجی کی دُھونی دینے سے کھٹمل اور مچھر کاخاتِمہ ہوتا ہے(18)دماغ کی بیماری ہو تو کلونجی کے اکیس دانے کپڑے کی پوٹلی میں باندھ کر پانی میں اُبالئے ۔ پہلے دن سیدھے نتھنے میں دو قطرے اور اُلٹے نتھنے میں ایک قطرہ ۔ دوسرے دن اُلٹے نتھنے میں دو قطرے اور سیدھے نتھنے میں ایک قطرہ ڈالئے۔اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ تین دن میں شفا حاصِل ہو جائے گی(19)کلونجی شہد کے ساتھ کھانے سے (گُردے مثانے کی) پتھری نکل جاتی ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!