islam
مُنہ کی بدبو کے 4علاج
(1) اللّٰھُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ عَلَی النَّبِیِّ الطَّاھِر۔ یہ دُرُود شریف موقع بہ موقع ایک ہی سانس میں گیارہ مرتبہ پڑھ لیجئے اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ مُنہ کی بدبو زائل ہو جائیگی(2)اگر مُنہ میں بدبو آتی ہوتو ہرا دھنیہ چبا کر کھایئے نیز(3) گلاب کے تازہ یا سوکھے ہوئے پھولوں سے دانت مانجھنے سے بھی اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ بدبو دُور ہو جائے گی(4) ہاں اگرپیٹ کی خرابی کی وجہ سے بدبو آتی ہو تو” کم خوری” (یعنی ہمیشہ کھانا کم کھانے) کی سعادت حاصل کر کے بھوک کی بَرَکتیں لوٹنے سے اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ ٹانگوں اور بدن کے مختلف حصّوں کے درد ، قبض ، سینے کی جلن ” مُنہ کے چھالے ، باربار ہونے والے نزلے کھانسی اور گلے کے درد مَسُوڑوں میں خون آنا وغیرہ بَہُت سارے اَمراض کے ساتھ ساتھ مُنہ کی بدبو سے بھی جان چھوٹ جائے گی ۔ بھوک سے کم کھانے کی بَرَکت سے 80فیصد امراض سے بچت ہوسکتی ہے۔(تفصیلی معلومات کیلئے فیضانِ سنّت جلد اول کے باب ” پیٹ کا قفلِ مدینہ” کا مطالعہ فرمایئے)اگر نَفس کی حِرص کا علاج ہو جائے تو کئی ظاہِری باطِنی امراض خود ہی ختم ہوجائیں۔
رضاؔ نَفْس دشمن ہے دم میں نہ آنا
کہاں تم نے دیکھے ہیں چند رانے والے