islam
آدھے سر کے درد کے 6 علاج
(1)اگر کسی کو آدھے سر کا دَرْد ہو تو ایک بار سورۃُ الْاِ خلاص ( اوّل آخِر ایک بار دُرُود شریف)پڑھ کر دم کیجئے، حسبِ ضَرورت تین بار، سات بار یا گیارہ بار اِسی طرح دم کیجئے۔ گیارہ کا عد د پورا ہونے سے قَبل ہی اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ آدھے سر کا دَرْد ٹھیک ہو جائیگا۔
(2)جب دَرْد ہو رہا ہواُس وقت سُونٹھ(یعنی سوکھی ہوئی ادرک جو کہ پَنْساری یعنی دیسی دواء والوں سے مل سکتی ہے)کو تھوڑے سے پانی میں گِھس کر سُونٹھ کا گِھسا ہوا حصّہ پیشانی پر ملنے سے اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ آدھے سر کا دَرْد جاتا رہے گا۔
(3)خشک دَھنیا کے تھوڑے دانے اور تھوڑی سی کِشمِش (یعنی خشک چھوٹے انگور جس کو پنجابی میں”سوگی”کہتے ہیں)مٹکے کے ٹھنڈے یا سادہ پانی میں چندگھنٹے بھگو کر پینے سے اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ فائدہ ہو گا۔
(4)گَرْم دودھ میں دیسی گھی ملا کر پینے سے بھی فائدہ ہو تا ہے۔
(5)ناریَل کا پانی پینے سے آدھا سیسی(یعنی آدھے سر کادَرْد)اور پورے سر کے دَرْد میں کمی آتی ہے۔
(6)نیم گرم پانی کے بڑے برتن میں نمک ڈال کر دونوں پاؤں 12 مِنَٹ کیلئے اُس
میں ڈالے رہئے اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلََّ فائِدہ ہو جائیگا۔(ضَرورتاً وَقْت میں کمی بَیشی کر لیجئے)
(فیضانِ سنّت جلد اوّل ص70۔71)