Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

کبيرہ نمبر79: واجبات نماز کو ترک کرنا

    نماز کے واجبات ميں سے کسی مجمع عليہ یعنی جس کے واجب ہونے پر اتفاق ہو يا مختلف فيہ یعنی جس کے واجب ہونے ميں اختلاف ہو، کو چھوڑ دينا مثلاً رکوع وغيرہ اطمينان سے ادانہ کرنا۔ 
(1)۔۔۔۔۔۔حضور نبئ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :”آدمی کی نماز اس وقت تک کامل نہيں ہوتی جب تک وہ رکوع اور سجود ميں اپنی پيٹھ سيدھی نہ کرے۔”
 (جامع الترمذی ، ابواب الصلاۃ ، باب ماجاء فی من لا یقیم صلبہ ۔۔۔۔۔۔الخ ، الحدیث ۲۶۵ ، ص ۱۶۶۴ )
 (2)۔۔۔۔۔۔ اللہ کے مَحبوب، دانائے غُیوب ، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیوب عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے کوّے کی طرح ٹھونگيں مارنے، درندوں کی طرح بيٹھنے ، اُونٹ کے جگہ مخصوص کر لینے کی طرح کسی کے مسجد میں اپنے لئے کوئی جگہ خاص کر لینے سے منع فرمايا ہے۔”
 ( سنن ابی داؤد،کتاب الصلاہ ، باب صلاۃ من الایقیم ۔۔۔۔۔۔الخ ، الحدیث ۸۶۲ ، ص ۱۲۸۷ )

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!