Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

جس کونیند نہ آتی ہو اُس کیلئے 8علاج

نیند آور گولیوں سے حتَّی الامکان دُور رہئے اوراِس کی عادت تو ہرگز مت بنایئے کیوں کہ شروع میں اگر چِہ ان سے نیند آجاتی ہے
مگر پھر رفتہ رفتہ ان گولیوں کی مقدار بڑھانی پڑتی ہے اور بِالآخِر نوبت یہاں تک پہنچتی ہے کہ چاہے کتنی ہی گولیاں کھا لی جائیں نیند نہیں آتی!اور یہ گولیاں مُضِرِّصحّت بھی ہوتی ہیں لہٰذانیچے دیئے ہوئے علاج فرمایئے ۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ کرم فرمائے گا۔ نیند نہ آتی ہو توسونے سے قبل اِنَّ اللہَ وَمَلٰٓئِکَتَہٗ یُصَلُّوۡنَ عَلَی النَّبِیِّ ؕ یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا صَلُّوۡا عَلَیۡہِ وَ سَلِّمُوۡا تَسْلِیۡمًا ﴿۵۶﴾ (پ22الاحزاب56)
پڑھ کر دُرُود شریف پڑھ لیجئےاِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ نیند آجائیگی۔  (1)رات کو سونے سے پہلے یہ دُعا پڑھئے: اَللّٰھُمَّ بِاسْمِکَ اَمُوْ تُ وَ احْيٰ ترجمہ:یااللہ عَزَّوَجَلَّ میں تیرے نام سے مرتا اور جیتا ہوں۔  (صَحِیحُ البُخارِی ج4ص192حدیث 6314)
 (2)نیندنہ آتی ہو تو پارہ 30 سورۃُ النباء کی آیت 
نمبر 9 وَّ جَعَلْنَا نَوْمَکُمْ سُبَاتًا ۙ﴿۹﴾  (ترجَمۂ کنزالایمان:اور تمہاری نیند کو آرام کیا)بار بار پڑھے اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ جلدی نیند آجائے گی(3)نیندنہ آتی ہو توسونے سے قبل اوّل آخِر دُدود پاک کے ساتھ کم از کم تین بار یہ پڑھئے: لَا اِ لٰہَ اِلّا ھُوَ الْحَقُّ الْمُبِیْن۔ ”یعنی کوئی معبود نہیں مگر وہ (اللہ عزوجل)سب سے سچّا اور ظاہِر”
(4)نیندنہ آتی ہو توسوتے وَقْت یہ دُعا ء پڑھئے: اَللّھُمَّ غَارَتِ النُّجُوْمُ وھَدَأَتِ الْعُیُوْنُ وَاَنْتَ حَییٌّ  قَیومٌ لاَّ تَاْ خُذُکَ سِنَۃٌوَّ لَانَوْمٌ یَاحَیُّی یَا قَیُّوْمُ أَھْدِیئْ لَیْلِیْ وَاَنِمْ عَیْنِیْ۔( عمل الیوم واللیۃ ،لابن
السُنیّ،ص222،رقم749 دارالکتاب العربی بیروت) (اول آخرایک بار درودشریف) 
ترجمہ:”یااللہ عَزَّوَجَلَّ تارے چُھپ گئے اورآنکھیں سونے لگیں اورتُو ہمیشہ زندہ اوردوسروں کو قائم رکھنے والا ہے تجھ کونہ اونگھ آئے نہ نیند اے ہمیشہ زندہ اوردوسروں کو قائم کرنے والے!میری رات کو سکون بخش اور میری آنکھوں کو نیند عطا فرما۔”اِن شاءَ اللہ اس کی بَرَکت سے نیند آ جائے گی(5)بے خوابی (یعنی نیند نہ آنا)بَہُت پرانا مرض ہے زمانۂ قدیم میں اس کا علاج عام طور پر پیاز سے کیا جاتا تھا۔ جس کو نیند نہ آتی ہو وہ یا توکچی پیاز چبا کر کھا لے یا اُبلی ہوئی پیاز گرم دودھ میں ڈال کر استعمال کر ے اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ خوب نیند آئے گی(منہ میں بدبو ہونے کی صورت میں مسجِد کا داخِلہ حرام ہے لہٰذا نمازِ فجر کیلئے جانے سے قَبل خوب اچّھی طرح منہ صاف کرے یہاں تک کہ بدبو ختم ہو جائے )

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!