Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

اگر خود فصل نہ بوئی توعشرکس پر ہے؟

سوال:اگر زمین کا مالک خود کھیتی باڑی میں حصہ نہ لے بلکہ مزا رعوں سے کام لے تو عشر مزارع پر ہو گا یامالک ِزمین پر ؟ 
جواب:اس سلسلے میں دیکھا جائے گا کہ 
    اگرمزارع سے مراد وہ ہے جو زمین بٹائی پر لیتا ہے یعنی پیداوار میں سے آدھا یا تیسرا حصہ وغیر ہ مالک ِزمین کا اور بقیہ مزارع کاہو تو اس صور ت میں
دونوں پر ان کے حصہ کے مطابق عشرواجب ہو گا۔ صدر الشریعۃ،بدر الطریقہ، مولانا امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ بہارشریعت میں فرماتے ہیں، ”عشری زمین بٹائی پر دی تو عشر دونوں پر ہے ” (بہارِ شریعت، ج۵،ص۵۴)
    اوراگر مزارع سے مرادوہ ہے کہ جس کو مالک ِزمین نے زمین اجارہ پر دی مثلاََ فی ایکڑ پچاس ہزار روپیہ تو اس صور ت میں عشر مزارع پر ہوگامالکِ زمین پر نہیں۔ (ماخوذ از بدائع الصنائع، ج۲ ،ص۸۴)

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!