islam
وقوف مزدلفہ
وقوف مزدلفہ عرفات سے واپسی پر کیا جاتا ہے۔ نماز مغرب اور عشاء ایک اذان اور ایک اقامت کے ساتھ ادا ہوتی ہیں۔ وقوف کا وقت دسویں ذی الحجہ کے طلوع فجر صادق تا طلوع شمس ہے اگر کسی نے طلوع فجر سے قبل وقوف کیا تو وقوف صحیح نہیں ہوگا۔ ا س طرح طلوع شمس کے بعد وقوف کرنے والوں کا وقوف بھی صحیح نہیں ہوگا۔ فجر کی ادائیگی سے قبل کچھ دیر آرام بھی کرسکتے ہیں۔ یہاں سے رمی جمرات کے لیے ۱۰۰ کے قریب کنکریاں کھجور کی گٹھلی یا چنے کے برابر جمع کر کے پانی سے دھو کر رکھ لیں اگر ۱۳ ذی الحجہ منی میں قیام کا پہلے سے ارادہ ہو (بغرض احیائے سنت جس کا اجر عظیم سو شہیدوں کے برابر ہوگا) تو پھر کنکریاں۱۲۵ کے قریب لیں، فجر ادا کرنے کے بعد وقوف کریں، دعا کریں، دوران دعا تلبیہ، درود شریف کی تکرار کریں۔ طلوع آفتاب کے ساتھ ہی منی کے لیے روانہ ہوں۔ مزدلفہ میں شب بیداری کے دوران درود و سلام میں مشغول رہیں آج کی شب لیلتہ القدر سے بھی افضل ہے۔