Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
مسائل و فضائل

بات دوزخ میں اوندھے منہ گرائے گی

بات دوزخ میں اوندھے منہ گرائے گی

حضرت سیِّدُناعُبادہ بن صامِت رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں کہ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ایک روز گھر سے باہَر تشریف لائے اور ُسواری پرسُوار ہوئے توحضرت سیِّدُنامُعاذبن جَبَل رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے عرض کی:کون ساعمل سب سے افضل ہے؟ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اپنے مبارک منہ کی طرف اشارہ کرکے ارشادفرمایا:’’نیکی کی بات کے علاوہ خاموش رہنا۔‘‘عرض کی:ہم زبان سے جوکچھ بولتے ہیں کیااس پراللّٰہعَزَّوَجَلَّ ہماری پکڑ فرمائے گا؟ تو سرکارِ دوجہانصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ان کی ران پر ہاتھ مارتے ہوئے ارشادفرمایا:’’اے مُعاذ! تمہیں تمہاری ماں روئے!(۲)زبانوں کاکہا ہوا ہی لوگوں کو اوندھے منہ جہنم میں گرائے گا۔پس جو اللّٰہعَزَّوَجَلَّ اور آخرت کے دن پرایمان رکھتا ہے اُسے چاہئے کہ اچھی بات کرے یا بُری بات سے خاموش رہے۔(پھرارشاد فرمایا:)اچھی بات کہو فائدے میں رہو گے اور بُری باتوںسے خاموش رہو سلامت رہو گے۔‘‘(۳)

مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
2… اس کاظاہری معنیٰ تویہ ہیں کہ’’ تمہیں موت آجائے‘‘ مگراہلِ عرب یہ جملہ ادب سکھانے، غفلت سے بیدارکرنے اوراپنی بات کی اہمیت وعظمت بیان کرنے کے لئے بولاکرتے تھے۔
(مرقاۃ المفاتیح،کتاب الایمان،الفصل الاول،۱/ ۱۹۶،تحت الحدیث:۲۹)
3… مستدرک حاکم،کتاب الادب،قولواخیراتغنموا۔۔۔الخ،۵/ ۴۰۷، حدیث:۷۸۴۴،بتغیرقلیل

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!