مسائل و فضائل
مرنے کے بعدنیک اعمال مدد کرتے ہیں:
مرنے کے بعدنیک اعمال مدد کرتے ہیں:
منقول ہے کہ ایک شخص کو نزع کے عالم میں شیاطین نے گھیر لیا تو ذِکْرِ اِلٰہِی عَزَّوَجَلَّ نے اسے بچا لیا۔ جب انتقال ہوا
اور قبر میں عذاب نازل ہوا تو وضو نے اسے عذاب سے بچا لیا۔ اور جب عذاب کے فرشتے آئے تو نماز نے بچا لیا۔ اور جب پیاس سے تڑپنے لگاتو ماہِ رمضان کے روزے نے آکر اس کوسیراب کردیا۔
پیارے پیارے اسلامی بھائیو! دنیا وآخرت میں ماہِ رمضان کی برکات اوراس کے نفع کی طرف متوجہ ہو جاؤ۔ دنیوی برکت ونفع یہ ہے کہ یہ تمہیں عذاب اور جہنم کا مُوجِبْ بننے والی خواہشات سے بچاتا ہے اور اُخروی برکت ونفع یہ ہے کہ تم مالک وہاب عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ سے معافی اوررضا کی خیرات پانے میں کامیاب ہو جاؤ گے۔