Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

ابواب کا بیان

    تمام ابواب کو چھ حصوں پر تقسیم کیا جاسکتاہے: (۱)ثلاثی مجرد کے ابواب 
(۲)ثلاثی مزید فیہ کے ابواب (۳)رباعی مجرد کے ابواب (۴)رباعی مزید فیہ کے ابواب (۵)ملحق برباعی مجردکے ابواب (۶)ملحق برباعی مزید فیہ کے ابواب۔
    ٭(۱)۔۔۔۔۔۔ثلاثی مجرد کے چھ ابواب ہیں :     (۱)ضَرَبَ یَضْرِبُ (۲)سَمِعَ یَسْمَعُ (۳)نَصَرَ یَنْصُرُ (۴) فَتَحَ یَفْتَحُ (۵) حَسِبَ یَحْسِبُ (۶)کَرُمَ یَکْرُمُ ۔
    ان ابواب کے بنانے کے طریقے ، ان سے دیگر افعال و اسماء بنانے کے طریقے، ان کی تصریفات صغیرہ وکبیرہ اور دیگر احکام وغیرہ کا بیان گذر چکا۔
    ٭(۲)۔۔۔۔۔۔ثلاثی مزید فیہ کے بارہ ابواب ہیں :
    (۱)اِفْتِعَالٌ۔ (۲)اِنْفِعَالٌ۔ (۳)اِسْتِفْعَالٌ۔(۴)اِفْعِلالٌ۔(۵)اِفْعِیْلالٌ۔ (۶)اِفْعِیْعَالٌ۔ (۷)اِفْعِوَّالٌ۔ (۸)اِفَّعُّلٌ۔ (۹)اِفَّاعُلٌ۔(۱۰)اِفْعَالٌ۔ (۱۱)تَفْعِیْلٌ۔(۱۲)مُفَاعَلَۃٌ۔(۱۳) تَفَعُّلٌ۔ (۱۴) تَفَاعُلٌ۔
تنبیہ:
    باب اِفَّعُّلٌ اور اِفَّاعُلٌ اصل میں تَفَعُّلٌ اور تَفَاعُلٌ تھے تاء کوجوازاًفاء کلمہ کی جنس سے بدل دیا،پھر دوہم جنس حروف کے جمع ہونے کی وجہ سے پہلے کو ساکن کر کے دوسرے میں مدغم کر دیا، اورابتداء میں ہمزہ وصلیہ داخل کردیاگیا تو یہ اِفَّعُّلٌ اور اِفَّاعُلٌ بن گئے۔
اس سے معلوم ہوا کہ ثلاثی مزید فیہ کے ابواب بارہ ہی ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!