islam
آتش دوزخ سے نجات!
اَللّٰہُمَّ اَجِرْنِی مِنَ النَّارِ o
حدیث:جو شخص مذکورہ بالا دعا بعد نمازِ مغرب سات (۷) مرتبہ پڑھ لے، اور اسی رات اس کا انتقال ہوجائے تواس کے حق میں جہنم سے آزادی لکھ دی جاتیہے۔ یوں ہی اگر کوئی شخص اسے بعد نماز فجر سات (۷) دفعہ پڑھ لے اور دن میں کسی وقت فوت ہو تب بھی اسے جہنم سے نجات مل جائے گی۔(سنن ابو داؤد: ۵۰۷۹۔۔۔ مسند احمد بن حنبل :۱۸۰۵۳)
حدیث: روایتوں میں یہ بھی آتا ہے کہ اگر کوئی شخص (کسی وقت) تین مرتبہ آتش جہنم سے آزادی کی دعا مانگے، تو جہنم بذاتِ خود بارگاہِ الٰہی میں التجا کرتی ہے کہ اے پروردگار! اس شخص کو مجھ سے دور اور اپنی پناہ میں رکھ۔(سنن ترمذی: ۲۵۷۲۔۔۔ ابن ماجہ:۴۳۴۰)