islam
ہاضمہ کیسے دُرُست ہو؟
وَقت بے وقت کھاتے پیتے رہنے سے مِعدہ تباہ اورہاضِمہ برباد ہوجاتا ہے ۔جب تک بھوک نہ لگے اُ س وقت تک کھانا سُنّت نہیں۔جب بھی کھائے توبُھوک کے تین حصّے کر لے، ایک حصّہ کھانا،ایک حصّہ پانی اور ایک حِصّہ ہوا۔کھانے کے بعد ڈیڑھ دو گھنٹے تک نہ سوئے، گوشت کم اور سبزی اور پھلوں کا استعمال زیادہ کرے۔ حتَّی الامکان روزانہ پون گھنٹہ پیدل چلے۔ چلنے کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ پہلے 15مِنَٹ تیز تیز قدم ،پھر 15 مِنَٹ درمیانہ، آخِر میں پھر15مِنَٹ تیز قدم چلے۔ رات کا کھانا کھا کر کم ازکم 150 قدم چلے۔بدہضمی کی وہ بیماریاں جو کسی دوا ء کو جواب نہیں دیتیں اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ دُرُست ہو جائیں گی۔ اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ کو ٪ 80امراض سے تحفُّظ حاصِل ہو گا جن میں ہارٹ اٹیک، فالج ، لقوہ ، دماغی اَمراض ، ہاتھ پاؤں اور بدن کا درد ، زَبان اور گلے کی بیماریاں ،منہ کے چھالے ، سینے اور پھیپھڑے کے اَمراض، سینے کی جلن، شوگر،ہائی بلڈپریشر،جگر اورپِتّے کے اَمراض وغیرہ شامل ہیں.
(ماخوذ ازفیضانِ سنت ج 1 ص 608)