islam
حضرت ریحانہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا
یہ یہود کے خاندان بنو قریظہ سے تھیں، گرفتار ہو کر رسول اﷲ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کے پاس آئیں مگر انہوں نے کچھ دنوں تک اسلام قبول نہیں کیا جس سے حضوراقدس صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم ان سے ناراض رہا کرتے تھے مگر ناگہاں ایک دن ایک صحابی نے آکر یہ خوشخبری سنائی کہ یا رسول اﷲ! (صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم) ریحانہ نے اسلام قبول کرلیا۔ اس خبر سے آپ بے حد خوش ہوئے اور آپ نے ان سے فرمایا کہ اے ریحانہ! اگر تم چاہو تو میں تم کو آزاد کرکے تم سے نکاح کر لوں۔ مگر انہوں نے یہ گزارش کی کہ یارسول اﷲ!( صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم) آپ مجھے اپنی لونڈی ہی بنا کر رکھیں۔ یہی میرے اور آپ دونوں کے حق میں اچھا اور آسان رہے گا۔
یہ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے سامنے ہی جب آپ حجۃ الوداع سے واپس تشریف لائے ۱۰ ھ میں وفات پاکر جنت البقیع میں مدفون ہوئیں۔(1) (زرقانی جلد ۳ ص ۲۷۳)